
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سری لنکن اسکواڈ میں شامل کھلاڑی کو جنسی زیادتی کے الزام میں سڈنی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے.
تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سری لنکن اسکواڈ میں شامل دانوشکا گوناتھیلاکا کو آج سڈنی پولیس نے جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ٹیم ذرائع کا کہنا ہے کہ 31 سالہ گوناتھیلاکا کو 2 نومبر کو ایک خاتون کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کی تحقیقات کے بعد آج صبح گرفتار کر کے سڈنی سٹی پولیس اسٹیشن لے جایا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دانوشکا گوناتھیلاکا کو مبینہ عصمت دری کے الزام میں گرفتار کرنے کے بعد سری لنکا کی ٹیم بھی کھلاڑی کو چھوڑ کر اپنے ملک روانہ ہو چکی ہے۔
واضح رہے کہ سری لنکن ٹیم اتوار کو انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی تھی۔
بائیں ہاتھ کے بلے باز دانوشکا گوناتھیلاکا نے سری لنکا کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے راؤنڈ میچ میں نمیبیا کے خلاف میچ کھیلا اور صفر پر آؤٹ ہو گئے۔
اس میچ کے بعد دانوشکا گوناتھیلاکا انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے تھے، جبکہ سری لنکن ٹیم نے سپر 12 مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا تھا اور گروپ میں چوتھے نمبر پر رہی۔
واضح رہے کہ سری لنکن کرکٹ بورڈ نے ابھی تک اس معاملے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے، دوسری جانب نیو ساؤتھ ویلز پولیس نے اپنی ویب سائٹ پر ایک نامعلوم سری لنکن شہری کی گرفتاری کا بھی ذکر کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا نے رپورٹس دی ہے کہ سیکس کرائمز اسکواڈ کے جاسوسوں نے گزشتہ ہفتے سڈنی کے مشرق میں ایک خاتون کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کی تحقیقات کے بعد ایک سری لنکن شہری پر فرد جرم عائد کی ہے۔
پولیس کی ویب سائٹ پر تفصیلات کے مطابق اس ہفتے کے شروع میں روز میں ایک 29 سالہ خاتون کو ایک رہائش گاہ پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
جنسی زیادتی کا شکارعورت نے ایک آن لائن ڈیٹنگ ایپلی کیشن کے ذریعے کئی دنوں تک اس کے ساتھ بات چیت کرنے کے بعد اس شخص سے ملاقات کی؛ اس کے بعد اس نے بدھ 2 نومبر 2022 کی شام کو اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔
پولیس نے دانوشکا گوناتھیلاکا کو سڈنی کے سسیکس اسٹریٹ پر واقع ایک ہوٹل سے گرفتار کیا جہاں سری لنکا کی ٹیم کا پڑاؤ تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News