وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے مصر کے سیاحتی مقام شرم الشیخ میں ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مصر کے شہر شرم الشیخ میں گرین مڈل ایسٹ انشیٹو کانفرنس کے بعد وزیراعظم شہبازشریف اور سعودی ولی عہد کے درمیان ہونے والی ملاقات ہوئی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کانفرنس کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور محمف بن سلمان کی جانب سے مشرق وسطیٰ گرین منصوبے کے حوالے سے کی جانے والی منصوبہ بندی کی تعریف کی۔
اس موقع پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم شہباز شریف سے دو طرفہ تعلقات اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف “شرم الشیخ کلائمیٹ امپلیمنٹیشن سمٹ” میں شرکت کے لیے شرم الشیخ انٹرنیشنل کانگریس سینٹر پہنچے جہاں مصر کے صدر عبدالفتح السیسی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترریس نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔
موسمیاتی تبدیلیوں کی عالمی کانفرنس کے موقع پر وزیراعظم کی اہم شخصیات سے ملاقاتیں ہوئیں، جن میں عراقی صدر عبداللطیف راشد، تاجک صدر امام علی رحمن، انڈونیشیائی صدر جوکو ویدودو اور لبنانی وزیراعظم نجیب میکاتی شامل ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News