پاک بحریہ کے جہازوں نے سمندرری راستے سے اسمگل کی جانے والی منشیات کے خلاف کامیاب کاروائی کرتے ہوئے بڑی اسمگلنگ کو ناکام بنادیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کے جہازوں نے شمالی بحیرہ عرب کےدو مختلف مقامات پر انسداد منشیات آپریشن کرتے ہوئے 5800 کلو گرام منشیات برآمد کر لی جو سمندر کے راستے سے اسمگل کی جارہی تھیں۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق برآمد کی گئی منشیات کی مالیت اس وقت بین الاقوامی مارکیٹ میں تقریبا ساڑھے آٹھ ارب روپے سے زائد ہے۔
پاک بحریہ کی اس کامیاب کاروائی کے بعد حشیش قبضے میں لے لی گئی تاہم برآمد شدہ منشیات پر مزید قانونی کاروائی کرنے کے لئے اسے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News