Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

نواز شریف کے خلاف درخواست میں اہم پیش رفت، تسنیم حیدر کا بیان قلمبند

Now Reading:

نواز شریف کے خلاف درخواست میں اہم پیش رفت، تسنیم حیدر کا بیان قلمبند
ارشد شریف قتل سازش

نوازشریف کے خلاف درخواست میں لندن پولیس نے تسنیم حیدر کا بیان قلم بند کرلیا۔ 

وکیل مہتاب عزیز کا کہنا ہے کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے اور ارشد شریف کے قتل کی سازش کا معاملہ سی آئی ڈی کے پاس بھیج دیا گیا۔

مہتاب عزیزکا کہنا ہے کہ چئیرنگ کراس پولیس اسٹیشن نے مزید تفتیش کے لئے کیس ہیمرسمتھ پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا ہے۔  ہیمرسمتھ پولیس اسٹیشن کی سی آئی ڈی ٹیم معاملے کی تفتیش کرے گی۔

وکیل مہتاب عزیزکے مطابق کیس کی حساسیت کے پیش نظر تفتیش سی آئی ڈی کے اعلٰی افسران کو دی گئی ہے۔ سازش کی رپورٹ طارق محمود نامی اوورسیز پاکستانی نے کی تھی۔ اہم گواہ کے طور پر مسلم لیگ ن کے رہنما تسنیم حیدر شامل ہوئے، پولیس نے تسنیم حیدر کا بیان ریکارڈ کر لیا ہے۔

تسنیم حیدر نے الزام لگایا تھا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے اور صحافی شہید ارشد شریف کے قتل کی سازش لندن میں ہوئی۔ انھوں نے ارشد شریف قتل سے متعلق نواز شریف اور ناصر بٹ پر الزامات عائد کیے تھے جس کے بعد لندن پولیس نے تسنیم حیدرکا بیان ریکارڈ کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
زیرحراست ملزم کی ہلاکت؛ سابقہ ایس پی کلفٹن نیئرالحق براہ راست قتل کامرکزی ملزم قرار
وزیراعلٰی سرفراز بگٹی کا بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے دوران ہلاکتوں پر اظہار افسوس
ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ایئرچیف ظہیراحمدبابرسدھوسے ملاقات
بانی پی ٹی آئی نے اپنے دورمیں صرف تلخیاں بڑھائیں، مولا بخش چانڈیو
سگریٹ ساز کمپنیوں کا کاروبار و تجارت کی آڑ میں بنیادی قواعد و ضوابط سے انحراف
سگریٹ پر فیڈرل ڈیوٹی بڑھانے کے فیصلے سے ریونیو میں نمایاں اضافہ، کھپت میں کمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر