Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

جماعت اسلامی بلوچستان کے حقوق کا مقدمہ لڑتی رہے گی، سراج الحق

Now Reading:

جماعت اسلامی بلوچستان کے حقوق کا مقدمہ لڑتی رہے گی، سراج الحق

سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی اہل بلوچستان کے حقوق کا مقدمہ لڑتی رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ لسبیلہ کے لوگوں نے پوری زندگی ان کو وقف کر دیا مگر بدلے میں ان کو دکھ درد کے علاوہ کچھ نہ ملا۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب کے بعد عوام کا کوئی پرسان حال نہیں، عوام بیماریوں میں تڑپ رہی ہے، سیلاب کے بعد حالات نہیں بدل سکے اس مشکل وقت میں ساری دنیا رو پڑی مگر بلوچستان حکومت والوں کو ترس بھی نہیں آیا۔

سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ سیلاب کے بعد لسبیلہ کی قسمت نہ بدلی مگر لسبیلہ کے ذمہ داران کے اکاؤنٹس بھر گئے،لسبیلہ میں ہم نے  خیمہ بستیاں قائم کیں ہم نے لوگوں کی مشکل گھڑی میں مدد کی اور ہر وقت لسبیلہ کی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ سیلاب کے پانی کی وجہ سے  لوگوں کے گھروں میں گیا جس کو نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے بلوچستان حکومت نے کوئی اقدامات نہیں کئے۔

Advertisement

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ لسبیلہ کے لوگوں کے گھروں کی تعمیر کیلئے رقم دیں انہیں روزگار دیں، بلوچستان کی عوام اسلامی نظام اور جماعت اسلامی کی کامیابی کیلئے جدوجہد میں ساتھ دیں۔

سراج الحق نے کہا کہ حکمرانوں کئی سالوں سے بلوچستان میں تعلیم صحت عام نہیں ہونے دی، لسبیلہ کے اسکول تباھ ہوگئے ہیں کورونا وائرس کے بعد ملک خاص کر لسبیلہ کو سیلاب نے تباہ کیا اور تعلیم صحت متاثر ہوئی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے تمام صوبوں میں سب سے بڑا ظلم بلوچستان سے ہے، بلوچستان کے حکمران اپنے جیب سے نہ کچھ دیں مگر باہر سے آئے ہوئے سامان تو دیں۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے حکمرانوں کی اولادیں جب خیموں میں رہیں گی تو ان کو احساس ہوگا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری یہاں سے جاکر روئے بڑی تباہی آئی مگر حکمرانوں نے عوام کو کچھ نہیں دیا، لسبیلہ کے سیلاب متاثرین رو رہے ہیں کہ حکومتوں نے مدد نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کے عوام کو جاننے کا حق ہے کہ حکمران ان کے لیے کیا کر رہے ہیں، جماعت اسلامی اہل بلوچستان کے حقوق کا مقدمہ لڑتی رہے گی۔

Advertisement

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ ریکوڈک سمیت بلوچستان کی ترقی سے متعلق بیرونی ممالک سے کیے گئے تمام منصوبوں کو پبلک کیا جائے، وسائل پر صوبے کا پہلا حق تسلیم کیا جائے اور حصہ فراہم کیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا بیرسٹرسیف کے بیان پر ردعمل
صدرمملکت نےترک چیف آف جنرل اسٹاف کو نشان امتیاز ملٹری کے اعزازسے نوازا
فیض آباد دھرنا کمیشن، شہباز شریف کا بیان سامنے آگیا
وفاق نے کےپی کو پیسےدینے بند کردیے، مزمل اسلم
میاں منشی اور سید مٹھا اسپتال میں کرپشن کا معاملہ، پنجاب حکومت کا کارروائی کا حکم
چینی باشندوں کی سیکیورٹی سے متعلق علیحدہ شعبہ قائم کیا جائے، آئی جی سندھ کی ہدایت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر