Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

برطانیہ، موسمیاتی مظاہرین نے مصروف شاہراہ بلاک کر دی

Now Reading:

برطانیہ، موسمیاتی مظاہرین نے مصروف شاہراہ بلاک کر دی

ماحولیاتی تبدیلی کے رضاکاروں نے برطانیہ کی مصروف ترین شاہراہ ایم 25 کو بلاک کر دیا جس سے گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ’جسٹ اسٹاپ آئل‘ تنظیم کے مظاہرین نے مسلسل دوسرے دن برطانیہ کی مصروف ترین موٹر وے کے کچھ حصوں کو بلاک کر دیا ہے، جس سے رش کے اوقات میں ٹریفک معطل ہو گیا۔

جسٹ اسٹاپ آئل تنظیم کے رضاکار موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مزید حکومتی کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تنظیم کے 15 رضاکاروں نے آج صبح ایم 25 شاہراہ کے اوور ہیڈ پر بیٹھ گئے تھے۔

واضح رہے کہ ایم 25 برطانیہ کی مرکزی شاہراہ ہے جو لندن کے مختلف حصوں کو آپس میں ملاتی ہے۔

Advertisement

پولیس کا کہنا ہے کہ شاہراہ کے مختلف حصوں پر تنظیم کے رضاکاروں نے ایک ساتھ مظاہرہ شروع کیا جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی معطل ہو گئی اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئی۔

ایسیکس پولیس کے مطابق مظاہرین نے ڈارٹ فورڈ کراسنگ کی طرف جانے والے کیریج وے کو بلاک کیا جس کی وجہ سے ڈارٹ فورڈ ٹنل کو بند کرنا پڑا۔

ہرٹ فورڈ شائر کی پولیس کا کہنا ہے کہ وہ کنگز لینگلے کے قریب جنکشن پر ہونے والے احتجاج کی نگرانی کر رہی تھی اور گاڑی چلانے والوں سے متبادل راستہ اختیار کرنے کا کہا جا رہا تھا۔

سرے پولیس نے کہا کہ دو مظاہرین جنکشن 8 اور 9 اور جنکشن 12 اور 13 کے درمیان موٹر وے کی گینٹری پر بھی چڑھ گئے تھے، جس سے موٹر وے کے اس حصے پر دونوں سمتوں کی ٹریفک روک دی گئی۔

یہ فوری طور پر واضح نہیں ہو سکا یہ خلل کب تک جاری رہے گا، برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایم 25 میں داخل ہونے والی اہم سروس سڑکوں پر بھی ٹریفک جام ہے اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کینیا: ہیلی کاپٹر حادثے میں آرمی چیف سمیت 10 فوجی افسران ہلاک
دبئی میں بارشوں کے بعد سبز بادل نمودار؛ ویڈیو وائرل
اسرائیلی حملہ ناکام بنانے کے بعد تہران سے پروازیں بحال
بھارت مذہبی آزادی کیلئے سب سے بڑا خطرہ
اسرائیل کا ایران پر حملہ، ایران نے فضائی دفاعی نظام فعال کردیا
عید الاضحیٰ کب ہوگی؟ ماہرین فلکیات کی پیشگوئی سامنے آگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر