Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان چیئرمین پی ٹی آئی کیوں نہیں رہ سکتے؟ مطمئن کریں، لاہورہائیکورٹ

Now Reading:

عمران خان چیئرمین پی ٹی آئی کیوں نہیں رہ سکتے؟ مطمئن کریں، لاہورہائیکورٹ
عمران خان

لاہور ہائی کورٹ؛ آئندہ سماعت پر عمران خان کی طلبی

عدالتِ عالیہ لاہور نے پی ٹی آئی کی چیئرمین شپ کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل کو ہدایت دی ہے کہ عمران خان پارٹی عہدہ کیسے نہیں رکھ سکتے؟ عدالت کو مطمئن کریں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیرِاعظم عمران خان کو چیئرمین پی ٹی آئی کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست کے قابلِ سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے محمد آفاق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن، عمران خان و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو ہدایت کی کہ عمران خان کو آرٹیکل 63 ون تھری کے تحت نااہل کیا گیا، وہ پڑھ کر سنائیں۔

Advertisement

درخواست گزار کے وکیل نے پڑھ کر سنایا کہ عمران خان آرٹیکل 62، 63 کے تحت اب پارٹی عہدہ نہیں رکھ سکتے۔ جس پر جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے استفسار کیا کہ عمران خان پارٹی عہدہ کیسے نہیں رکھ سکتے؟ عدالت کو مطمئن کریں۔

درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ مجھے عبوری ریلیف فی الحال بیشک نہ دیں مگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیں۔

جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے کہا کہ عدالت درخواست کے قابلِ سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر رہی ہے۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ عمران خان این اے 95 سے نااہل قرار دیے جا چکے ہیں، الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد وہ نا اہل ہو چکے ہیں۔

درخواست گزارکی جانب سے مؤقف اپنایا گیا ہے کہ عمران خان پارٹی چیئرمین شپ کا استحقاق بھی نہیں رکھتے۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ عمران خان کو پارٹی چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا جائے۔

Advertisement

لاہور ہائی کورٹ نے گزشتہ روزعمران خان کو پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعظم شہباز شریف نے انتہائی اہم شخصیت کو عہدے سے ہٹا دیا
اپنے گھر کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری؛ حکومت کا اہم اعلان
پنجاب حکومت سے موٹرسائیکل لینے کے خواہشمندوں کیلئے اہم خبر آگئی
چیف کمشنر اسلام آباد عہدے سے فارغ؛ محمد علی رندھاوا کی تعیناتی متوقع
وزیراعظم کا شہید حسنین ترمذی کے اہلخانہ کیلئے ڈیڑھ کروڑ کی مالی امداد کا اعلان
ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کیلئے مناسب اقدامات اٹھارہے ہیں، وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر