Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عدالت نے وجیہ سواتی قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا، سابق شوہرکوسزائے موت

Now Reading:

عدالت نے وجیہ سواتی قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا، سابق شوہرکوسزائے موت
وجیہ سواتی

عدالت نے پاکستانی نژاد امریکی شہری وجیہ سواتی کے قتل کے کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق وجیہ سواتی کے قتل کیس کا فیصلہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی نے سنایا۔ کیس کے مرکزی ملزم اور مقتولہ کے سابق شوہر رضوان حبیب کو سزائے موت اور دس سال قید کی سزا دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ملز م حریت اللّٰہ اور سلطان کو 7، 7 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ فیصلے کے وقت تمام ملزمان موجود تھے، امریکی ایف بی آئی ٹیم بھی موجود تھی۔

واضح رہے کہ راولپنڈی میں پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی کے قتل کیس میں گرفتار مقتولہ کے سابق، دوسرے شوہر ملزم رضوان حبیب نے دورانِ تفتیش اعتراف جرم کیا تھا۔

ملزم رضوان حبیب کا کہنا تھا کہ پولینڈ جا کر پناہ لینے اور شہریت لینے کا منصوبہ بنایا تھا، جس کے لیے پاسپورٹ بھی حاصل کر لیا تھا۔

Advertisement

پولیس کے سامنے دورانِ تفتیش ملزم رضوان حبیب نے انکشاف کیا تھا کہ والد نے کہا تھا کہ وجیہ کو قتل کرنے میں صرف 50 ہزار روپے لگیں گے۔

اس حوالے سے سی پی او راولپنڈی کا کہنا تھا کہ مقتولہ وجیہہ کے سابق شوہر رضوان نے 16 اکتوبر کو وجیہہ کو ایئر پورٹ سے ریسیو کیا، ساتھ لے جا کر قتل کر دیا، لاش ملازم کے گھر دفن کی گئی تھی۔

عدالت نے ملزمان یوسف زائدہ اور رشید تینوں کو بری کر دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سودی نظام کے خاتمے کا مرحلہ وار سلسلہ جاری ہے، وزیرخزانہ
مصطفی کمال کا سودی نظام کے خاتمے کا مطالبہ
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزارِ قائد پرحاضری اورفاتحہ خوانی
10 سگریٹ پیک بنانے کی اجازت، سالانہ 50 ارب روپے نقصان کا خدشہ
نوشکی میں دہشت گردی کا شکار ہونے والوں کے لواحقین میں امدادی چیک تقسیم
اسٹرٹیجک اداروں سے وابستہ نمایاں سائنسدانوں اور انجینئرز کے لیے اعزازات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر