Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت کا پیٹرول کی قیمت کے حوالے سے اہم اعلان

Now Reading:

حکومت کا پیٹرول کی قیمت کے حوالے سے اہم اعلان
پیٹرول

حکومت کا پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے کمی کا اعلان

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کردیا ہے، آئندہ 15 روز تک پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔

 اس موقع پر وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت اور مشاورت سے حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پیٹرول، ڈیزل، کیروسین آئل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں کیا جائے گا، اب 30 نومبر تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوگا۔

وزیرخزانہ محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ سٹیٹ بینک اور نیشنل بینک آف پاکستان نے وفاقی شرعی عدالت کے سود سے متعلق فیصلہ کے خلاف اپیلوں کی واپسی کیلئے آج عدالت عظمی میں باقاعدہ طور درخواستیں بھی دائر کردی ہے۔

Advertisement

 دوسری جانب پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نویں جائزے کے مذاکرات نومبر کے آخر میں ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان سے ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے، آئی ایم ایف مطالبے کے باوجود پاکستان نئے ٹیکس نہیں لگائے گا۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں تاخیر ملکی سیاسی صورتحال کے باعث ہوئی ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کا مزید کہنا ہے کہ ملک میں سیلاب کی صورتحال کی وجہ سے آئی ایم ایف سے اہداف کے حصول میں چھوٹ طلب کی گئی ہے، آئی ایم ایف سے ڈیٹا شیئرنگ کا عمل جاری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خیبر میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، تین دہشت گرد جہنم واصل
ایشیائی ترقیاتی بینک کی کلائمٹ فنانسنگ 23.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئی
سگریٹ ٹیکس میں اضافے سے فروخت میں کمی کا رجحان
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل
نوجوان ملک میں قیمتی زرمبادلہ کمانے میں اہم کردار اداکر سکتے ہیں، وزیراعظم
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر