Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کوئٹہ میں چھاپے کے دوران ایک ٹرک سے 12 کروڑ روپے کا بھارتی گٹکا برآمد

Now Reading:

کوئٹہ میں چھاپے کے دوران ایک ٹرک سے 12 کروڑ روپے کا بھارتی گٹکا برآمد

کوئٹہ میں چھاپے کے دوران ایک ٹرک سے 12 کروڑ روپے کا بھارتی گٹکا برآمد ہوا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق کسٹم نے کوئٹہ ایئرپورٹ کے قریب ٹرک پر چھاپے میں 12 کروڑ روپے مالیت کا اسمگل شدہ بھارتی گٹکا برآمد کرلیا جس پر واجب الادا ٹیکس کی مالیت 5 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد ہے۔

ڈی جی کسٹمز انٹیلی جنس کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹوریٹ کسٹمز انٹیلی جنس نے موصول ہونے والی ایک خفیہ اطلاع پر کوئٹہ ایئر پورٹ کے قریب ایک کامیاب کارروائی کے دوران بھاری مالیت کا بھارتی نشہ آور گٹکا برآمد کرلیا۔

انہوں ںے بتایا کہ اسمگل شدہ گٹکا قلعہ سیف اللہ سے ٹرک میں لوڈ کیا گیا تھا، برآمد ہونے والے گٹکے کی مالیت 12 کروڑ روپے سے زائد ہے جب کہ انڈین گٹکے پر ڈیوٹی اور ٹیکس چوری کی مالیت 5 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد ہے۔

ڈی جی کسٹمز کا کہنا تھا کہ کسٹم انٹیلی جنس آفیسر کی مدعیت میں 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے برآمد ہونے والے انڈین اسمگلڈ گٹکا ضبط کرلیا گیا ہے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ چھاپے میں برآمد ہونے والے گٹکے پر کسٹم ڈیوٹی و دیگر ٹیکسوں کی مد میں 5کروڑ 55لاکھ کی چوری کی گئی جبکہ اسمگلنگ میں استعمال ہونے والے ٹرک کی مالیت ایک کروڑروپے بتائی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک فوج کا بلوچستان کےمتاثرہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر ریلیف اور ریسکیو آپریشن
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا چینی زبان کے عالمی دن پر پیغام
بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار باردانہ کی خریداری کے طریقہ کار کو تبدیل کرنے کا فیصلہ
آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی
پاکستان کےبیلسٹک میزائل پروگرام کےحوالے سے ترجمان دفترخارجہ کا بیان
دیپال پور میں معمولی تلخ کلامی پر اوباش نوجوانوں کا کمسن بچوں پر وحشیانہ تشدد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر