Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سیمی فائنل میں بھارت ہیرو سے زیرو بن سکتا ہے، ناصر حسین

Now Reading:

سیمی فائنل میں بھارت ہیرو سے زیرو بن سکتا ہے، ناصر حسین

انگلینڈ کے سابق کپتان ناصر حسین نے اپنے ایک کالم میں لکھا ہے کہ بھارت ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں ہیرو سے زیرو بن سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیلیڈ میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے سیمی فائنل میں بھارت اور انگلینڈ کے مابین مقابلہ ہو گا، انگلش سابق کپتان ناصر حسین نے کہا کہ جمعرات کو ہونے والے اس مقابلے میں بھارت جنونی حمایت کی وجہ سے سخت دباؤ میں ہو گا۔

ناصر حسین نے اپنے کالم میں لکھا کہ بھارتی کھلاڑی آئی پی ایل کی وجہ سے دیگر غیر ملکی کھلاڑیوں سے زیادہ ٹوئنٹی کرکٹ کھیلتے ہیں، ٹی ٹوئنٹی زیادہ کھیلنے کی وجہ سے بھارتی کھلاڑی زیادہ تجربہ کار ہیں، لیکن ہیرو سے زیرو بننے میں دیر نہیں لگے گی۔

برطانوی اخبار کو لکھے گئے اپنے ایک کالم میں ناصر حسین نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ بھارت اس کھیل میں انگلیند کے مقابلے میں زیادہ دباؤ میں ہو گا، کیونکہ بھارتی ٹیم پر ان کے ملک کے جنونی پرستاروں کا بہت زیادہ دباؤ ہو گا۔

ناصر حسین نے اپنے کالم میں مزید لکھا کہ کہ فی الحال بھارت کو فیورٹ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے لیکن اگر بھارت کھسک گئے تو ٹیم کے اردگرد کا شور شرابے کا انداز بالکل بدل جائے گا۔

Advertisement

واضح رہے کہ بھارت سپر 12 مرحلے کے گروپ 2 میں سرفہرست ہے جبکہ انگلینڈ گروپ 1 میں دوسرے نمبر پر ہے۔

بھارت نے آخری بار 2007 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا افتتاحی ایڈیشن جیتا تھا، بھارت 2014 میں فائنل اور 2016 میں سیمی فائنل میں ہار گئے تھے۔

دوسری جانب انگلینڈ کو 2010 میں چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل ہوا تھا اور 2016 کے فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک نیوزی لینڈ سیریز کے لیے پنجاب پولیس کے سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات مکمل
ایف پی سی سی آئی نے وویمن چیمبرز کی ممبر شپ فیس میں 50 فیصد کمی کر دی
قومی بیٹر اعظم خان گھٹنے اور کالف مسل کی تکلیف میں مبتلا
ویمنز ون ڈے، سری لنکن ٹیم نے نئی تاریخ رقم کردی
نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ مواقع دیں گے، بابر اعظم
پاک کیوی ٹی ٹوئنٹی سیریز، کپتانوں نے ٹرافی کی رونمائی کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر