
بول ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی لانگ مارچ میں شمولیت کے لئے آج دو قافلےکراچی سے سکھر روانہ ہوں گے جس کی قیادت پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق پہلا قافلہ کراچی کینٹ اسٹیشن سے روانہ ہوگا جبکہ دوسرا قافلہ رات 10 بجے انصاف ہاؤس سے روانہ ہوگا۔ تاہم سندھ کا مرکزی قافلہ سکھر انصاف ہاؤس سے کل روانہ ہوگا۔
بول نیوز کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر سے پی ٹی آئی حقیقی آزادی لانگ مارچ میں شامل ہونے کے لئے فافلے ایک بار پھر روانگی کے لئے تیار ہیں۔
بول ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت خیبر پختونخوا میں بھی حقیقی آزادی مارچ کے قافلوں کی تیاریاں عروج پر ہیں اور تمام مقامی اور صوبائی قیادت کے کارکنان کو ٹاسک سونپ دئیے گئے ہیں علاوہ ازیں پی ٹی آئی کارکنان کی لسٹیں بنا کر انھیں ٹاسک بھی دیئے جارہے ہیں۔
’26 نومبر کو سب کا یہی مطالبہ ہوگا، امپورٹڈ حکومت کا خاتمہ اور فوری الیکشن‘ شاہ محمود قریشی ٹوئیٹ
بول ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائڈ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ انشاءاللہ 26 نومبر کو ملک بھر سے قافلے راولپنڈی پہنچیں گے۔جہاں چیئرمین عمران خان پرامن احتجاج کی قیادت کریں گے۔
شاہ محمود حقیقی نے اپنی ٹوئٹ میں مزید کہا کہ آزادی کی اس تحریک میں ہمارا ساتھ دیں۔26 نومبر کو سب کا یہی مطالبہ ہوگا، امپورٹڈ حکومت کا خاتمہ اور فوری الیکشن کا مطالبہ۔
انشاءاللہ 26 نومبر کو ملک بھر سے قافلے راولپنڈی پہنچیں گے جہاں چیئرمین عمران خان پرامن احتجاج کی قیادت کریں گے۔
حقیقی آزادی کی اس تحریک میں ہمارا ساتھ دیں۔ 26 نومبر کو سب کا یہی مطالبہ ہوگا، امپورٹڈ حکومت کا خاتمہ اور فوری الیکشن! #ملتے_ہیں_پنڈی_میں pic.twitter.com/wd4LUG2H0n— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) November 24, 2022
’عمران خان کو شدید سیکورٹی خطرات لاحق ہیں‘ اسد عمر ٹوئٹ
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا سب آگاہ ہیں کہ عمران خان کو شدید سیکورٹی خطرات ہیں،اس لئے ان کی حفاظت کے لئے اشد ضروری ہے کہ ان کے ہیلی کاپٹر کو پریڈ گراونڈ میں اترنے کی اجازت دی جائے
اسد عمر کا اپنی ٹوئیٹ میں مزید کہنا تھا کہ انتظامیہ اس میں تاخیر کر رہی ہے،امید ہے اسلام آباد ہائی کورٹ اس سلسلے میں جلد فیصلہ کرے گا۔
سب آگاہ ہیں کہ عمران خان کو شدید سیکورٹی خطرات ہیں. اس لئے ان کی حفاظت سے جلسہ گاہ میں آمد اور روانگی کے لئے اشد ضروری ہے کہ ان کے ہیلی کاپٹر کو پریڈ گراونڈ میں اترنے کی اجازت دی جائے. انتظامیہ اس میں تاخیر کر رہی ہے. امید ہے اسلام آباد ہائ کورٹ اس سلسلے میں جلد فیصلہ کرے گا
Advertisement— Asad Umar (@Asad_Umar) November 24, 2022
’عمران خان راولپنڈی میں ملکی تاریخ کے سب سے بڑے اور پر امن احتجاج کی قیادت کریں گے‘ فیصل جاوید ٹوئٹ
پی ٹی آئی کے رہنما فیصل جاوید خان نے بھی حقیقی لانگ مارچ کے حوالےسے سماجی رابطے کی سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ عمران خان پرسوں 26 نومبر کو دوپہر ایک بجے راولپنڈی میں ملکی تاریخ کے سب سے بڑے اور پر امن احتجاج کی قیادت کریں گے،عوام کا مطالبہ بھی یہی ہے کہ بحرانوں سے نکلنے کے لئےجلدالیکشن کا اعلان کیا جائے کیونکہ یہ پاکستان کا اور خاص طور پر پاکستان کی غریب عوام کا مسلہ ہے۔
Advertisementانشاء اللہ عمران خان پرسوں 26 نومبر کو دوپہر ایک بجے راولپنڈی میں ملکی تاریخ کے سب سے بڑے اور پر امن احتجاج کی قیادت کرینگے- عوام کا مطالبہ ہے کہ بحرانوں سے نکلنے کے لئے الیکشن کا اعلان کیا جائے- یہ پاکستان کا اور پاکستان کے بالخصوص غریب عوام کا مسلہ ہے-
#ملتے_ہیں_پنڈی_میں— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) November 24, 2022
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News