Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلوچستان کے عوام یو اے ای کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان

Now Reading:

بلوچستان کے عوام یو اے ای کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان
وزیراعلیٰ بلوچستان

رمضان المبارک میں گیس اور بجلی کی عدم دستیابی ناقابل برداشت ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام متحدہ عرب امارات کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم الزابی کی ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان میں سرمایہ کاری اور یو اے ای کے اشتراک سے جاری فلاحی منصوبوں پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات کے دوران یو اے ای اور حکومت بلوچستان کے باہمی تعلقات کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں وزیراعلیٰ بلوچستان نےکوئٹہ میں شیخ محمد بن زید النہیان امراض قلب مرکز کے قیام پر متحدہ عرب امارات کی حکومت سے تشکر کا اظہار کیا۔

میر عبدالقدوس بزنجو کی جانب سے یو اے ای کے سفیر کو بلوچستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقعوں کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔

Advertisement

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ صوبے کے سیلاب متاثرین کے لئے امداد کی فراہمی پر بھی یو اے ای کی حکومت کے شکر گزار ہیں۔

میر عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے صوبائی حکومت نے جامع پالیسی بنائی ہے، بلوچستان کے عوام متحدہ عرب امارات کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا مزید کہنا تھا کہ یو اے ای کے سرمایہ کار بلوچستان میں محفوظ اور منفعت بخش سرمایہ کاری کر سکتے ہیں، ریکو ڈک منصوبہ بلوچستان میں سرمایہ کاری کا گیٹ وے ثابت ہو گا۔

ملاقات میں یو اے ای کے سفیر نے بلوچستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم الزابی نے کہا کہ یو اے ای کے سرمایہ کاروں کو بلوچستان میں سرمایہ کاری کی جانب راغب کیا جائے گا، کارڈک سینٹر یو اے ای کے عوام اور حکومت کی جانب سے بلوچستان کے عوام کے لیۓ تحفہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سودی نظام کے خاتمے کا مرحلہ وار سلسلہ جاری ہے، وزیرخزانہ
مصطفی کمال کا سودی نظام کے خاتمے کا مطالبہ
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزارِ قائد پرحاضری اورفاتحہ خوانی
10 سگریٹ پیک بنانے کی اجازت، سالانہ 50 ارب روپے نقصان کا خدشہ
نوشکی میں دہشت گردی کا شکار ہونے والوں کے لواحقین میں امدادی چیک تقسیم
اسٹرٹیجک اداروں سے وابستہ نمایاں سائنسدانوں اور انجینئرز کے لیے اعزازات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر