Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

جنوبی افریقہ، جرائم کی شرح میں خطرناک اضافہ، تین ماہ میں 7 ہزار افراد قتل

Now Reading:

جنوبی افریقہ، جرائم کی شرح میں خطرناک اضافہ، تین ماہ میں 7 ہزار افراد قتل

جنوبی افریقہ میں جرائم کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے، گزشتہ تین ماہ میں 7 ہزار افراد کو قتل کیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقن پولیس کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ میں تین ماہ کے دوران 7,000 سے زیادہ افراد کو قتل کیا گیا، جو کہ پچھلے سال کے اسی عرصے کے مقابلے پرتشدد جرائم میں خطرناک اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔

پولیس نے جرائم کے جو سہ ماہی اعداد و شمار پیش کیے ہیں ان کے مطابق پچھلے سال کے اسی وقت کے مقابلے میں قتل، عصمت دری اور اغوا کے اعداد و شمار میں اضافہ ظاہر کرتے ہیں۔

جنوبی افریقن پولیس کی کارکردگی سے متعلق جنوبی افریقہ کی پارلیمانی پورٹ فولیو کمیٹی نے جرائم کے اعدادوشمار کی تفصیلات پیش کیں۔ کو

سہ ماہی اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ جولائی اور ستمبر کے درمیان قتل کی شرح میں 14 فیصد اضافہ ہوا، 2021 کے اسی ٹائم فریم کے مقابلے میں، جب 6,163 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Advertisement

گزشتہ سال کے دوران قتل ہونے والوں میں تقریباً 1,000 خواتین بھی شامل تھیں۔ 13,000 سے زیادہ خواتین کو شدید جسمانی نقصان پہنچانے کے ارادے سے حملے کا نشانہ بھی بنایا گیا، اور 1,277 خواتین قتل کی کوشش کا شکار ہوئیں۔

پولیس کے وزیر بھیکی سیلے نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ “جنوبی افریقہ میں خواتین کے ساتھ بدسلوکی، ان کی خلاف ورزی اور بعض کو قتل کرنے کی شرح تشویشناک اور ناقابل قبول ہے۔

اعداد و شمار نے یہ بھی ظاہر کیا کہ اغوا کی وارداتیں پچھلے سال کے اسی وقت کے مقابلے میں دگنی ہو کر 4 ہزار سے زیادہ ہوگئیں۔ اور خواتین اور بچوں کے خلاف جنسی حملوں کے لیے بدنام ملک میں عصمت دری کے واقعات میں 11 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ملک بھر میں 10 ہزار کیسز سامنے آئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنوبی افریقہ میں کار چھیننے کے واقعات بھی 24 فی صد بڑھ گئے ہیں، اور رواں سہ ماہی میں 6 ہزار شہری اپنی کاروں سے محروم کر دیئے گئے۔

رپورٹ میں سنسنی خیز انکشاف بھی کیا گیا کہ اپریل سے ستمبر کے درمیان 550 سے زائد بچے مارے گئے۔

پولیس کے وزیر بھیکی سیلے نے رپورٹ کے حوالے سے اعتراف کیا کہ ہم بحیثیت کمیونٹی معاشرے میں کمزور لوگوں کی حفاظت کرنے میں ناکام رہتے ہیں۔

Advertisement

پولیس کے وزیر نے وعدہ کیا ہے کہ کرسمس سے پہلے پولیس فورس میں 10 ہزار افراد بھرتی کئے جائیں گے، جس کے بعد امید ہے کہ جرائم کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مدینہ منورہ میں عمرہ و زیارت فورم کی سرگرمیاں
روس نے خلاء میں جوہری ہتھیار رکھنے کی قرارداد ویٹو کردی
بھارت میں انتخابات: مودی سرکار کا ہندوتوا نظریہ زور پکڑنے لگا
امریکہ کا طالبان رجیم کو تسلیم کرنے سے صاف انکار
دُنیا کے امیر ترین افراد کا پسندیدہ ملک کون سا ہے؟ جانیئے
بنگلہ دیش، شدید گرمی کی لہر، ہزاروں اسکول اور مدرسے بند، نماز استسقاء کے اجتماع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر