Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان زندہ باد کے نعرے کیوں لگائے، بھارت میں تین طلبہ کالج سے فارغ

Now Reading:

پاکستان زندہ باد کے نعرے کیوں لگائے، بھارت میں تین طلبہ کالج سے فارغ
پاکستان زندہ باد

پاکستان زندہ باد

بھارت میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے پر کالج انتظامیہ نے 3 طلبہ کو فارغ کردیا۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے شہر بنگلورو کے نیوہورائزن کالج آف انجینیئرنگ میں 26 سے 26 نومبر کے درمیان ایک فیسٹیول کی تیاریاں ہورہی تھیں، اس دوران پاکستان زندہ باد کے نعرے لگ گئے۔

بعد ازاں نیو ہورائزن کالج آف انجینیئرنگ  کے طلبہ کی جانب سے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر بھارتی پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے تینوں طالب علموں کو حراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایک ایونٹ کی تیاریوں کے دوران چند طلبہ کی جانب سے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی پسندیدہ ٹیموں اور ان میں شامل غیر ملکی کھلاڑیوں کے ممالک کے نام کے نعرے لگانا شروع کردیے۔

اس دوران تین طلبہ نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے تو پاس کھڑے ایک اور طالب علم نے ان کی ویڈیو ریکارڈ کرلی۔ پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے والے تینوں طلبہ ایان، دیناکار اور ریا کی عمریں 17 سے 18 سال کے درمیان ہیں۔

Advertisement

پولیس کے مطابق تینوں طلبہ نے پاکستان زندہ باد کے نعرے جذبات میں صرف اور صرف تفریح کے مقصد سے لگائے تھے اور تفتیش کے درمیان انہوں نے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کیا۔

بعد ازاں کالج انتظامیہ نے تینوں طالب علموں کو کالج سے فارغ کیا تاہم پولیس نے تفتیش کے بعد تینوں طالب علموں کو ضمانت پر رہا کردیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت مذہبی آزادی کیلئے سب سے بڑا خطرہ
اسرائیل کا ایران پر حملہ، ایران نے فضائی دفاعی نظام فعال کردیا
عید الاضحیٰ کب ہوگی؟ ماہرین فلکیات کی پیشگوئی سامنے آگئی
افغانستان؛ طالبان کے دورِ اقتدار میں آزادی صحافت پر وار جاری
مودی سرکار کی اگنی پتھ اسکیم پر کانگریس کی کڑی تنقید
انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے کے بعد سونامی الرٹ جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر