Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی گڑ کی تیاری بھی شروع

Now Reading:

موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی گڑ کی تیاری بھی شروع

سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی سرگودھا کے دیہی علاقوں میں گڑ کی تیاری زور و شور سے ہو جاتی ہے، دیسی گڑ کی تیاری بھی دیسی طریقے سے کی جاتی ہے۔

گرم تاثیر رکھنے کے باعث گڑ  موسم سرما کی خاص سوغات سمجھا جاتا ہے سردی میں خوب استعمال کیا جاتا ہے۔

 کھیتوں کے اندر ہی گنے کا رس نکالنے کے لیے بیلنا لگایا جاتا ہے ،بیلنے کے ساتھ ہی کڑاہی رکھی جاتی ہے، گنےکے رس کو کڑاہی کے اندر ڈال کر خوب پکایا جاتا ہے۔

گنے کے شیرے کو لکڑی کے فریم کے اندر نکال لیا جاتا ہے جہاں پر اس کو ٹھنڈا کرنے کے بعد اس کی ڈلیاں بنا کر مارکیٹ میں فروخت کے لیے بھجوا دی جاتی ہیں۔

طبی ماہرین بھی گڑ کو صحت کے لیے مفید قرار دیتے ہیں گڑ جہاں غذا کو ہضم کرتا ہے وہیں ہڈیوں کے درد کو بھی دور کرتا ہے۔

Advertisement

سرگودھا کے بیشتر دیہات میں چھوٹے کسانو ں اور زمینداروں نے بعض شوگر ملز مالکان کی جانب سے واجبا ت کی عدم ادائیگی کے باعث گڑ  تیار کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔

گُڑ میں کیروٹین ، نکوٹین ، تیزاب، وٹامن اے، وٹامن بی ون، وٹامن بی ٹو ، وٹامن سی کے ساتھ ساتھ آئرن اور فاسفورس بھی پایا جاتا ہے۔

سردیوں کے موسم میں گُڑ اور کالے تل کے لڈو بنا کر صبح و شام کھانے سے ٹھنڈک کے خلاف جسم میں بھرپور قوت مدافعت پیدا ہوتی ہے اور کھانسی ، دمہ اور برانکائیٹس وغیرہ میں بھی فائدہ ہوتا ہے۔

اس کے استعمال سے بےشمار فائدے ہوتے ہیں جو کہ مندرجہ ذیل ہیں:

1۔ کھانے کو ہضم کرتا ہے۔

2۔ طبیعت کو نرم کرتا ہے۔

Advertisement

3۔ بلغم کو چھانٹتا ہے ۔

4۔ دمہ، کھانسی اور درد سینہ میں گڑکو کالی مرچ اور ادرک کے ہمراہ پکا کر کھانا بے حد مفید ہے۔

5۔ ہم وزن نمک اور شہد کو کوزہ میں بند کر کے گل حکمت کریں پھر اسے جلا کر چاٹنا کھانسی کے لیے مفید ہے۔

6۔گوشت کو گلانے کے لیے اگر اس میں گڑ ڈال دیا جائے تو جلدی گل جاتا ہے۔

7۔ بعض معجونات میں اطباء اکرام شہد کی بجائے گڑ کا قوام استعمال کرتے ہیں۔

8۔ جسم کو طاقت دیتا ہے اور موٹا کرتا ہے۔

Advertisement

9۔ ایک سال پرانا گڑ خون صاف کرتا ہے اور باہ کو بڑھاتا ہے۔ مگر اس کا زیادہ استعمال نقصان دہ بھی ہے۔

10۔گڑ کا استعمال دانتوں اور خون کے لیے مضر ہے۔

11۔گڑ چینی سے زیادہ مفید ہے اور اتنا نقصان دہ نہیں ہوتا۔

دوسری جانب اس کا استعمال انسان کے لئے نقصان دہ بھی ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ یہ چینی کی ایک قسم ہے اور ماہرین کے مطابق کسی بھی قسم کے مٹھاس کا زیادہ استعمال انسان کو خطرناک بیماریوں میں مبتلا کر سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خیبر میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، تین دہشت گرد جہنم واصل
ایشیائی ترقیاتی بینک کی کلائمٹ فنانسنگ 23.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئی
سگریٹ ٹیکس میں اضافے سے فروخت میں کمی کا رجحان
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل
نوجوان ملک میں قیمتی زرمبادلہ کمانے میں اہم کردار اداکر سکتے ہیں، وزیراعظم
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر