Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے سمری وزیراعظم ہاؤس کو موصول، 6 نام شامل

Now Reading:

آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے سمری وزیراعظم ہاؤس کو موصول، 6 نام شامل
آرمی چیف کی تعیناتی

آرمی چیف کی تعیناتی

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے سمری وزیراعظم ہاؤس کو  ارسال کردی گئی ہے جس میں پاک فوج کے 6 سینئر لیفٹننٹ جنرلز کے نام شامل ہیں۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے ایک ٹوئٹ کی گئی جس میں بتایا گیا کہ پاکستان فوج کے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کی جانب سے آرمی چیف کی تعیناتی کے لیے سمری بھیجی گئی ہے۔

Advertisement

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے تعیناتی کے لیے سمری میں پاک فوج کے 6 اعلیٰ افسران کے نام شامل ہیں۔

اس سے قبل ذرائع نے بتایا تھا کہ آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق سمری وزیراعظم ہاؤس کو موصول ہوگئی ہے جس میں پاک فوج کے 6 سینیئر ترین افسران کے نام شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس کو موصول ہونے والی سمری میں سب سے پہلا نام لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کا ہے اور دوسرا نام لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد کا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ سمری میں تیسرا نام لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس، چوتھا لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود، پانچواں لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور چھٹا نام لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کا ہے۔

خیال رہے کہ سمری میں تمام افسران کی تفصیلی پروفائل بھی شامل کی گئی ہے اور وزیراعظم شہباز شریف سمری میں موجود ناموں میں سے نئے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا انتخاب کریں گے۔

Advertisement

دوسری جانب وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم کو ابھی سمری موصول نہیں ہوئی اور سمری کی پرائم منسٹر آفس میں وصولی کنفرم وقت پر کی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نوجوان ملک میں قیمتی زرمبادلہ کمانے میں اہم کردار اداکر سکتے ہیں، وزیراعظم
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کر دی
آرمی چیف عاصم منیر کی جانب سے شہیدکسٹمزحکام کو بھرپور خراج عقیدت
گورنر سندھ کی جانب سے اسٹریٹ کرائم کا شکار افراد میں موٹر سائیکل اور چیک تقسیم
خیبر میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، تین دہشت گرد جہنم واصل
ملک میں آئین کی بالادستی ہونی چاہیے، حافظ نعیم الرحمان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر