Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

انڈسٹری کا فروغ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے، مریم اورنگزیب

Now Reading:

انڈسٹری کا فروغ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے، مریم اورنگزیب
مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ انڈسٹری کا فروغ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں اسکرین ٹورازم اہم مقام حاصل کر چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسکرین ٹورازم کے ذریعے ہم نہ صرف اپنی کہانی بیان کر سکتے ہیں بلکہ اپنی ثقافت اور معاشرتی اقدار کو بھی فروغ دے سکتے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان کی فلم انڈسٹری نے بہت کٹھن حالات کا سامنا کیا، 60ء کی دہائی میں پاکستان جنوبی ایشیاء میں فلم سازی کے لحاظ ایک بڑا ملک ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے ہمسایہ ملک کے مقابلے میں فلمی صنعت کا سب سے بڑا پروڈیوسر ملک تھا۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں تیس سے چالیس سالوں میں فلم انڈسٹری تقریباً ختم ہو چکی تھی، گزشتہ دس سالوں میں فلم انڈسٹری دوبارہ بحالی کی جانب گامزن ہوئی۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے اپنے پچھلے دور حکومت میں 2018ء میں پاکستان کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر فلم اینڈ کلچر پالیسی کا اجراء کیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ پالیسی پاکستان کی ستر سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ تیار کی گئی تھی، یہ ہمارا ایک نامکمل ٹاسک تھا جو ہم نے اپریل 2022ء میں دوبارہ شروع کیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ فلم انڈسٹری میں روزگار کے کم مواقع کے باعث پاکستان میں طلباء عموماً اس ڈگری کی طرف کم آتے ہیں، انڈسٹری کا فروغ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فلم انڈسٹری کے فروغ کے لئے حکومت پاکستان نے فلم انڈسٹری پر ٹیکس زیرو کر دیا ہے، پاکستان میں فلم سازی سے ہونے والی آمدن پر اب کوئی ٹیکس نہیں ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے نوجوانوں کو فلم سازی میں تربیت فراہم کرنے کی ضرورت ہے، فاطمہ جناح یونیورسٹی کی جانب سے نقش ڈیجیٹل فلم جیسے اقدامات سے پاکستان میں فلمی صنعت کو فروغ ملے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سابق آئی ایس آئی چیف کا فیض آباددھرنا کمیشن کو دیا گیا بیان سامنے آ گیا
آئی ایم ایف کی پاکستانی معیشت میں بہتری کی پیش گوئی
پنجاب میں ممکنہ بارشوں سے نمٹنے کے لیے پی ڈی ایم اے نے کمر کس لی
سرکاری ملازمین کے لئے عمر کی شرط؛ حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا
دہشتگردوں کو کسی بھی جگہ سے فعال نہ ہونے دیں، آرمی چیف کی کور کمانڈرز کانفرنس میں ہدایت
’’چند ماہ میں پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کی طرف پیش رفت ہوگی‘‘
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر