Advertisement
Advertisement
Advertisement

یورپی پارلیمنٹ نے روس کو دہشت گردی کی سرپرست ریاست قرار دے دیا

Now Reading:

یورپی پارلیمنٹ نے روس کو دہشت گردی کی سرپرست ریاست قرار دے دیا
Advertisement

یورپی ممالک کی پارلیمنٹ نے روس کو دہشت گردی کی سرپرست ریاست کا بل پاس کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یورپی پارلیمنٹ میں آج روس کی یوکرین پر چڑھائی کے خلاف ایک قرارداد پیش کی گئی جسے بھاری اکثریت سے منظور کر لیا گیا۔

یوکرین کے صدر زیلنسکی نے اس قرار داد کا خیرمقدم کیا لیکن واشنگٹن کی جانب سے ابھی تک اس قرار دار پر کوئی ردعمل نہیں آیا۔

یورپی پارلیمنٹ نے روس کو “دہشت گردی کا ریاستی سرپرست” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین میں ماسکو کے جان بوجھ کر حملے اور مظالم انسانی حقوق اور بین الاقوامی انسانی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔

واضح رہے کہ آج یورپی قانون سازوں نے  قرارداد منظور کی جس کے حق میں 494 اور مخالفت میں 58 آئے جبکہ 44 نے ووٹ نہیں دیا۔

Advertisement

قرارداد میں کہا گیا کہ روسی فیڈریشن کی جانب سے یوکرین کی شہری آبادی کے خلاف جان بوجھ کر کیے جانے والے حملے اور مظالم، شہری انفراسٹرکچر کی تباہی اور انسانی حقوق اور بین الاقوامی انسانی قانون کی دیگر سنگین خلاف ورزیاں دہشت گردی کی کارروائیوں کے مترادف ہیں۔

مبصرین کے مطابق یہ اقدام بڑی حد تک علامتی ہے کیونکہ یورپی یونین کے پاس اس کی حمایت کے لیے کوئی قانونی ڈھانچہ نہیں ہے۔

Advertisement

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ووٹنگ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ روس کو ہر سطح پر الگ تھلگ اور جوابدہ ہونا چاہیے۔

زیلنسکی نے ریاستہائے متحدہ اور دیگر ممالک پر زور دیا کہ وہ اس کی پیروی کریں کیونکہ اس نے ماسکو پر شہریوں کو نشانہ بنانے کا الزام لگایا، لیکن اس الزام کی روس نے تردید کی ہے۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’جیت گیا تو دل کا دورہ پڑے گا‘، 238 بار ہارنے والا پھر الیکشن لڑنے کیلئے تیار
مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی افواج میں خودکشیوں کا بڑھتا رحجان
غزہ جنگ: اسرائیل غذائی قلت کو بطور ہتھیار استعمال کرنے لگا
مودی سرکار میں اقتدار کی ہوس حد سے زیادہ بڑھ چکی ہے، دی ڈپلومیٹ
جرمنی کے بعد امریکہ کا بھی کیجریوال کے لیے منصفانہ، شفاف اور بروقت قانونی عمل کا مطالبہ
سری لنکا، عدالت نے بدھ راہب کو اسلاموفوبیا پر مبنی بیان پر سزا سنا دی
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر