Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

انڈونیشیا کے ہولناک زلزلے میں جاں بحق افراد کی تعداد 252 ہوگئی

Now Reading:

انڈونیشیا کے ہولناک زلزلے میں جاں بحق افراد کی تعداد 252 ہوگئی
انڈونیشیا زلزلہ

انڈونیشیا زلزلہ

انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں 5.6 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں اب تک 252 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جس میں بچوں کی بڑی تعداد بھی شامل ہے جب کہ 700 سے افراد زخمی بھی ہیں۔

ایک سروے کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر5.6 ریکارڈ کی گئی تھی اور زلزلے کا مرکز جکارتہ سے 75 کلو میٹر جنوب مشرق میں 10 کلو میٹر گہرائی میں تھا۔ زلزلہ اتنا شدید تھا کہ اس کے جھٹکے دارالحکومت جکارتہ میں بھی محسوس کیے گئے۔

مقامی میڈیا کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں سے جکارتہ میں بھی متعدد عمارات 3 منٹ تک لرزتی رہیں اور کچھ کو خالی بھی کرایا گیا۔

زلزلے میں کئی اسکول بھی منہدم ہوگئے جس کے باعث جاں بحق ہونے والوں میں درجنوں بچے بھی شامل ہیں۔ زخمیوں اور ہلاکتوں کی تعداد کہیں زیادہ ہونے کے باعث اسپتالوں میں جگہ کم پڑ گئی ہے۔

اب بھی کئی افراد عمارتوں کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ امدادی کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ زخمیوں میں سے بھی درجن سے زائد افراد کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Advertisement

گورنر مغربی جاوا کے مطابق زلزلےکے باعث 252 افراد ہلاک ہوئے ہیں جب کہ 700 سے زائد زخمی ہیں اور 2200 سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔

واضح رہے کہ جزیروں پر مشتمل ملک انڈونیشیا میں زلزلے آنا معمول کی بات ہے جب کہ 2004 میں آنے والی تباہ کن سونامی کے نتیجے میں ایک لاکھ 20 ہزار افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ 2018 میں بھی 500 سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے تھے اور 3 لاکھ افراد بے گھر ہوگئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مدینہ منورہ میں عمرہ و زیارت فورم کی سرگرمیاں
روس نے خلاء میں جوہری ہتھیار رکھنے کی قرارداد ویٹو کردی
بھارت میں انتخابات: مودی سرکار کا ہندوتوا نظریہ زور پکڑنے لگا
امریکہ کا طالبان رجیم کو تسلیم کرنے سے صاف انکار
دُنیا کے امیر ترین افراد کا پسندیدہ ملک کون سا ہے؟ جانیئے
بنگلہ دیش، شدید گرمی کی لہر، ہزاروں اسکول اور مدرسے بند، نماز استسقاء کے اجتماع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر