Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

موسمیاتی تبدیلی کے باعث بارشوں سے پاکستان میں بے پناہ تباہی ہوئی ، وزیراعظم

Now Reading:

موسمیاتی تبدیلی کے باعث بارشوں سے پاکستان میں بے پناہ تباہی ہوئی ، وزیراعظم
وزیراعظم

وزیراعظم نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث بارشوں سے پاکستان میں بے پناہ تباہی ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق شرم الشیخ میں ہونے والی کوپ 27 سمٹ سے متعلق وزیراعظم ہائوس میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے شرم الشیخ کانفرنس میں آفات سے ہونے والے ضیاع اور نقصان کے ایجنڈا کو موثر طریقے سے اجاگر کیا جس کے نتیجے میں لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کا قیام عمل میں آیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو حالیہ سیلاب سے بہت نقصانات ہوئے ہیں،  3کروڑ 30 لاکھ افراد متاثر ہوئے، 1800 اموات ہوئیں جبکہ زراعت ،صنعت ، لائیو اسٹاک، انفراسٹرکچر سمیت 30 ارب ڈالر کے نقصانات کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کرنے والے تمام ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہیں،مشکل کی اس گھڑی میں کی جانے والی مدد ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث بارشوں سے پاکستان میں بے پناہ تباہی ہوئی حالانکہ موسمیاتی تبدیلیوں کا سبب بننے والی گیسوں کے اخراج میں پاکستان کا حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے۔

Advertisement

شہباز شریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہماری خواہش اور دعا ہے کہ جو پاکستان میں ہوا وہ کسی دوسرے ملک کے ساتھ نہ ہو تاہم یہ تلخ حقیقت ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات اور ان کے نتیجے میں رونما ہونے والی آفات سرحدوں کی پابند نہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ یہ پہلی مرتبہ ہوا کہ پاکستان کی آواز عالمی سطح پر سنی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان کا مقدمہ موسمیاتی انصاف ہے خیرات نہیں، ترقی یافتہ ممالک کی جانب سے ماحولیاتی تبدیلیوں کے چیلنج کو قبول کرنا خوش آئند ہے لیکن وعدوں پر عمل بھی ضرور کرنا ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کی ہدایت پر قطر سے9سال قبل معاہدے کی دوبارہ منظوری
پنجاب میں کسان کی مشکلات کم نہ ہو سکیں, اراکین اسمبلی بھی ایوان میں چیخ اٹھے
 وزیراعظم کی ہدایت پر صوبوں کوزیادہ گندم خریداری کیلئےخط لکھا ہے، رانا تنویر حسین
مشیراطلاعات بیرسٹرسیف کافیصل کریم کنڈی کےبیان پرردعمل
ننکانہ صاحب میں وقف املاک پرغیرقانونی تعمیرات سےمتعلق توجہ دلاؤ نوٹس
اظہار الحسن نے قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل نہ ہونے کا مسئلہ اٹھا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر