وفاقی وزیرداخلی رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اسمبلیاں توڑدیں توکےپی، پنجاب اسمبلی میں انتخابات ہوں گے۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ آج عمران خان نےاپنےرویےمیں تبدیلی کی ہے، الیکشن کی تاریخ یاضدچھوڑکرمذاکرات کی بات کی۔
وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ سیاسی جماعتیں بیٹھتی ہیں توڈیڈلاک ختم ہوتےہیں راستےبنتےہیں۔ ہم اسمبلیاں توڑنے یا الیکشن بائیکاٹ کےکبھی حامی نہیں رہے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اگراسمبلیاں توڑتےہیں توہم اس کی مذمت کریں گے۔ اسمبلیاں توڑیں گےتوہم بھرپورطریقےسےالیکشن لڑیں گے۔ وفاق میں ہوتےہوئےالیکشن کیلئےہم بہترپوزیشن میں ہوں گے
وزیرداخلہ کا کہنا ہے کہ اسمبلیاں توڑدیں توکےپی، پنجاب اسمبلی میں انتخابات ہوں گے۔ ہمیں انہیں روکنےکی ضرورت نہیں کہ اسمبلیاں نہ توڑیں۔ اسمبلیاں ٹوٹتی ہیں توواحدراستہ ان2اسمبلیوں میں الیکشن کاہے۔
راناثنااللہ نے مذید کہا کہ پنجاب میں پورایقین ہےجیت ہماری ہوگی۔ یہ کہیں گےعام انتخابات فوری کرائیں ہم کہیں گےوقت پرہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News