بھارت کی مشرقی ریاست بہار میں زہریلی شراب پینے سے 31 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 20 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کی ایک مشرقی ریاست بہار میں مبینہ طور پر اجازت کے بغیر فروخت ہونے والی زہریلی شراب پینے سے کم از کم 31 افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور 20 دیگر کو تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
پولیس افسر سنتوش کمار نے بتایا کہ اسپتال میں داخل 20 میں سے کئی اپنی بینائی کھو چکے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یہ ہلاکتیں منگل اور بدھ کو ہوئیں۔ متاثرین کا تعلق ریاست بہار کے تین دیہات سے ہے جہاں شراب کی تیاری، فروخت اور استعمال پر پابندی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی ریاست بہار میں زہریلی شراب پینے سے 16 افراد ہلاک
یاد رہے کہ اس طرح کی پابندیاں متعدد ہندوستانی ریاستوں میں لاگو ہیں، جو کہ غیر منظم بیک اسٹریٹ ڈسٹلریز میں بنی سستی الکحل کے لیے ایک پروان چڑھتی ہوئی بلیک مارکیٹ کو چلاتی ہیں جس سے سالانہ سینکڑوں افراد ہلاک ہوتے ہیں۔
بھارتی ریاست بہار میں 2016 میں شراب کی فروخت اور استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی تھی جب خواتین کے گروپوں نے غریب کارکنوں کے خلاف مہم چلائی تھی جو ان کی معمولی آمدنی پینے پر خرچ کر رہے تھے۔
اموات کی اطلاع ایک سرکاری ہسپتال میں ہوئی جہاں ان کے اہل خانہ بیماروں کو علاج کے لیے لائے۔
ہندو قوم پرست بھارتیہ جنتا پارٹی سمیت کئی اپوزیشن جماعتوں نے جمعرات کو ریاستی مقننہ کی عمارت کے باہر احتجاجی مظاہرے کیے تاکہ ریاست کی شراب پر پابندی ختم کی جائے اور سوگوار خاندانوں کو کچھ مالی معاوضہ فراہم کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں زہریلی شراب پینے سے سات افراد ہلاک
بی جے پی کے حزب اختلاف کے رہنما سشیل مودی نے کہا کہ چھ سال قبل پابندی کے نفاذ کے بعد سے زہریلی شراب پینے سے ایک ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
سماجوادی پارٹی جنتا دل سے تعلق رکھنے والے ریاست کے اعلیٰ منتخب عہدیدار نتیش کمار نے ان کے مطالبات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ شراب کی فروخت پر پابندی میری ذاتی خواہش نہیں ہے بلکہ ریاست کی خواتین کی فریاد کا جواب ہے.
نتیش کمار نے کہا کہ علاقے میں مبینہ طور پر زہریلی شراب فروخت کرنے کے الزام میں تین لوگوں کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
