Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکہ، نیاگرا آبشار نے بھی برف کی چادر اوڑھ لی

Now Reading:

امریکہ، نیاگرا آبشار نے بھی برف کی چادر اوڑھ لی

امریکہ میں آنے والے برفانی طوفان کے باعث سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز نیاگرا آبشار کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق شدید برفانی موسم نے امریکہ کے کچھ حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور تباہی مچاہی اور شدید سرد ہواؤں کے باعث ملک بھر میں 50 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔

امریکی تاریخ کے بدترین برفانی طوفانوں میں سے ایک برفانی طوفان نے سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز اور دنیا کی بلند ترین آبشاروں میں سے ایک نیاگرا آبشار کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

Beautiful Photos of Frozen Niagara Falls

امریکہ میں آنے والے برفانی طوفان کی سرد اور یخ بستہ ہواؤں نے نیاگرا آبشار کے پانی کو بھی منجمد کر دیا۔

Advertisement

واضح رہے کہ نیاگرا آبشار دنیا بھر سے سیاحوں کی بھیڑ میں سب سے زیادہ مقبول سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے، یہ آبشار کینیڈا میں اونٹاریو اور امریکہ میں نیویارک کے درمیان سرحد پر قائم ہے۔

Spectacular photos show Niagara Falls partially frozen after winter storm -  CBS News

منجمد نیاگرا آبشار کی تصاویر ایک جادوئی منظر دکھاتی ہیں، جمی ہوئی دھند اور برف کی چادروں نے نیاگرا آبشار کے پانی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

مجموعی طور پر نیاگرا آبشار تین آبشاروں کا مجموعہ ہے جس میں سب سے بڑی آبشار ہارس شو ہے۔

یہ بھی پڑھیں: برفانی طوفان سے استنبول میں نظام زندگی مفلوج

Advertisement

نیاگرا آبشار نیویارک اسٹیٹ پارک کے مطابق ہر سیکنڈ میں 3,160 ٹن پانی آبشار کے اوپر سے بہتا ہے اور پانی 32 فٹ فی سیکنڈ کی رفتار سے گرتا ہے۔

Photos: Extreme cold transforms Niagara Falls into majestic frozen sight  earlier than normal | AccuWeather

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ایسی ٹوئٹس سامنے آئی ہیں جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ نیاگرا آبشار کا امریکی حصہ ماضی میں پانچ بار جم چکا ہے جب برف نے دریا کے اوپر پانی کے بہاؤ کو روکا تھا۔

آفیشل ویب سائٹ کے مطابق، نیاگرا آبشار اس وقت بنی جب گلیشیئر پگھلنے سے میٹھے پانی کی بڑی جھیلیں بنیں تھیں۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکا میں بڑی دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، داعش سے وابستہ 4 افراد گرفتار
امریکی سینیٹ نے 100 سے زائد ممالک پر ٹرمپ کے عالمی ٹیکسز ختم کرنے کا بل منظور کرلیا
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
امریکا: نیویارک سٹی میں ریکارڈ بارش سیلابی صورتحال، دو افراد ہلاک
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد
بھارت پینترے بازی سے باز نہ آیا ، افغانستان کو دریا پر ڈیم کی تعمیر کا نیا جھانسہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر