Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ ہمیشہ آرٹ اور کلا کی سرزمین رہی ہے، سردار شاہ

Now Reading:

سندھ ہمیشہ آرٹ اور کلا کی سرزمین رہی ہے، سردار شاہ
سردار شاہ

وزیر ثقافت سردار شاہ نے کہا ہے کہ سندھ ہمیشہ آرٹ اور کلا کی سرزمین رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر ثقافت و تعلیم سندھ سید سردار شاہ نے کراچی آرٹس کاؤنسل منعقدہ “پندرھویں عالمی اردو کانفرنس” کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آرٹ، علم، ادب اور تخلیق ہی انسان کی اصل اساس ہے، موہین جو دڑو سے ملنے والے چیزوں میں میوزیکل آلات ملے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ ہمیشہ آرٹ اور کلا کی سرزمین رہی ہے، پاکستان کے سب علاقوں کی نسبت سندھ میں ثقافتی اور ادبی ایکٹیوزم بہت زیادہ رہا ہے۔

وزیر ثقافت و تعلیم سندھ نے یہ بھی کہا کہ ہم نے ادب کے سب گلدستوں کو اپنے ساتھ رکھا ہوا ہے، سندھ نے سچل سرمست کی شاعری کو ساتھ رکھا اور اور میر تقی میر کی شاعری کو بھی۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ پہلا صوبہ ہے جہاں آرٹ کو فروغ دینے کے لیے میوزک ٹیچرز بھرتی کئے جا رہے ہیں، ادبی اور ثقافتی سرگرمیوں سے اس خطے کی اصل شان کو بحال کرنے میں مدد ملے گی۔

Advertisement

 سردار شاہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ سندھ میں آرٹس کاؤنسلز کا نیٹ ورک بنانے جا رہے ہیں۔ کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ اور میرپورخاص آرٹس کاؤنسلز میں اب عوام کی بات ہوگی۔

وزیر ثقافت و تعلیم سندھ سید سردار شاہ کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین بلاول بھٹو قیادت اور وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ کی مدد سے سندھ کو ثقافتی سرگرمیوں کا گہوارہ بنائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حج فلائٹ آپریشن کب شروع ہوگا؟ تاریخ کا اعلان ہو گیا
کراچی سے بادلوں کی واپسی، شہر قائد میں دھوپ نکل آئی
سرکاری ملازمین پر بڑی پابندی عائد
سکھ مہمانوں کیلئے پاکستان کی دھرتی کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں، مریم نواز
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کا کیس، اسلام آباد ہائی کورٹ بار نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا
وزیر داخلہ اور آئی جی سندھ کے اندرون سندھ دورے سے بھی جرائم نہیں رُک سکے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر