پاکستان کرکٹ ٹیم کے مسٹری اسپنر ابرار احمد ڈیبیو ٹیسٹ میں 11 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے قومی اسپنر بن گئے ہیں اور انہوں نے محمد زاہد کا ریکارڈ برابر کردیا۔
مسٹری اسپنر ابرار احمد نے انگلش بیٹر اولی رابنسن کو 3 رنز پر بولڈ کرکے ٹیسٹ میچ میں مجموعی طور پر 11 ویں وکٹ اپنے نام کی۔
ملتان ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ابرار احمد نے 7 شکار کیے تھے اور دوسری اننگز میں انہیں 4 وکٹیں ہی مل سکیں۔
https://twitter.com/ReaIAbrarAhmed_/status/1601587363272339457
اس قبل لیفٹ آرم اسپنر عبدالرحمان نے اپنے ڈیبیو میچ کی دونوں اننگز میں 4،4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔
واضح رہے کہ قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد زاہد نے ڈیبیو ٹیسٹ پر 1996 میں نیوزی لینڈ کے خلاف 11 وکٹیں لی تھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News