Advertisement
Advertisement
Advertisement

بنگلہ دیش نے ون ڈے میچ میں بھارت کو ایک وکٹ سے شکست دے دی

Now Reading:

بنگلہ دیش نے ون ڈے میچ میں بھارت کو ایک وکٹ سے شکست دے دی

تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے بھارت کو ایک وکٹ سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش میں جاری تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں بھارت کو ایک وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، بھارتی ٹیم 41.2 اوورز میں 186 رنز ہی بنا سکی۔

روہت شرما 27، سریش ائیر 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کے ایل راہول نے 70 گیندوں پر شاندار 73 رنز کی اننگ کھیل کر ٹیم کو مکمل تباہی سے بچایا، بھارت کے اسٹار ویرات کوہلی صرف 9 رنز بنا سکے۔

بھارت کی بیٹنگ لائن تہس نہس کرنے میں آل راؤنڈر شکیب الحسن کا کردار نمایاں تھا، جنہوں نے 10 اوورز میں 36 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔

Advertisement

بنگلہ دیش کے پیسر عبادت حسین دوسرے نمایاں بولر تھے جنہوں نے 8.2 اوورز میں 47 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی بیٹنگ لائن بھی وفا نہ کر سکی، صفر پر نجم الحسن داغ مفارقت دے گئے، 26 کے مجموعی اسکور پر انعام الحق بھی آؤٹ ہو گئے۔

لٹن داس اور شکیب الحسن کی ذمہ دارانہ بیٹنگ سے بنگال ٹائیگرز کی اننگ مستحکم ہوئی، لٹن داس 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ شکیب نے 29 رنز بنائے۔

بنگلہ دیش کی نویں وکٹ 136 کے مجموعی اسکور پر گر گئی تھی اور ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ بھارت یہ میچ باآسانی جیت جائے گی، مگر آخری وکٹ کی شراکت میں مہدی حسن اور مستفیض الرحمان کے درمیان 51 رنز کی ناقابل شکست پارٹنر شپ نے میچ کی پانسہ پلٹ دیا۔

بنگلہ دیش نے مہدی حسن کے 38 قیمتی رنز کی بدولت 46 اوورز میں 187 رنز بنا کر میچ   صرف ایک وکٹ سے جیت لیا۔ مہدی حسن کو بہترین کارکردگی پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

بھارت کی جانب سے محمد سراج نے 3، کلدیپ سین نے 2 اور واشنگٹن سندر نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شاہین آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم سنگ میل عبور کرلیا
پی ایس ایل 2025 کی ڈرافٹنگ کب ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی
ڈربن، پاکستانی بیٹنگ نو آموز افریقی بولرز کے سامنے بےبس
پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کا آغاز کل سے ہو گا
ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ایشیاکپ کی تیاریاں عروج پر
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل، جنوبی افریقہ نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر