پاکستان اور انگلینڈ کے مابین جاری راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کے ٹیل اینڈرز نے بھی ایک منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹیل اینڈرز میں شامل بولرز اپنی ٹیم کے لیے رنز بنانے کی کوشش کرتے ہیں مگر زیادہ تر کم ہی رنز بنا پاتے ہیں۔
پاکستان کے ٹیل اینڈر نے اس روایت کو توڑتے ہوئے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے، کرکٹ کے اعدادوشمار کے ماہرین کے مطابق پاکستان کے نمبر 8 سے نمبر 10 تک کے بیٹسمینوں نے گزشتہ دو سالوں میں اپنی پارٹنر شپ کے دوران سب سے زیادہ رنز بنائے ہیں۔
پاکستان ٹیسٹ کرکٹ کے ٹیل اینڈرز نے 22.14 کی ایوریج سے رنز بنائے جو دیگر ٹیموں کے ٹیل اینڈرز سے زیادہ ہے۔
یہ منفرد ریکارڈ پہلے آسٹریلیا کے قبضے میں تھا، لیکن اب وہ دوسرے نمبر پر آ گیا ہے اور اس کی جگہ پاکستان کے ٹیل اینڈرز نے لے لی ہے۔
آسٹریلیا کے ٹیل اینڈرز نے 21.94 رنز کی اوسط کے ساتھ رنز بنائے ہیں اور وہ دوسرے نمبر پر ہیں، نیوزی لینڈ کے ٹیل اینڈرز نے 21.53 کی ایوریج سے رنز بنا کر تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔
ویسٹ انڈیز کے ٹیل اینڈرز کا اس محاذ پر چوتھا نمبر ہے ان کے ٹیل اینڈرز نے 16.38 رنز کی اوسط سے رنز بنائے جبکہ بھارت 15.63 کی اوسط کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News