Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک میں ترقی کا سفر نئے جذبے سے دوبارہ شروع کرنے کیلئے پرعزم ہیں، گورنر پنجاب

Now Reading:

ملک میں ترقی کا سفر نئے جذبے سے دوبارہ شروع کرنے کیلئے پرعزم ہیں، گورنر پنجاب
بلیغ الرحمان

گورنر پنجاب نے کہا ہے کہ ملک میں ترقی کا سفر نئے عزم اور جذبے سے دوبارہ شروع کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے گورنر ہاؤس لاہور میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملاقات کی جس میں ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ وزیر اعظم پارٹی اور پوری قوم کی نگاہیں آپ پر ہیں، انشا اللہ آپ اور آپ کی تجربہ کار ٹیم جلد ملک کو معاشی مشکلات سے نکالے گی۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ آپ اور آپ کی پوری ٹیم کی ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کی کوششیں قابل قدر ہیں، ملک میں ترقی کا سفر نئے عزم اور جذبے سے دوبارہ شروع کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ گورنر پنجاب نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کی قیادت میں پوری وفاقی کابینہ اور حکومت کوشاں ہے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے۔

Advertisement

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان  نے مزید کہا کہ حالات مشکل ضرور ہیں لیکن معیشت کے اشاریوں سمیت دیگر شعبوں میں استحکام آیا ہے۔

ملاقات میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ گزشتہ حکومت کے دور میں ریکارڈ خسارہ اور بھاری قرضوں کی وجہ سے معاشی بحران پیدا ہوا ، مسلم لیگ(ن)نے پہلے بھی ملک کو مشکلات اور بحرانوں سے نکالا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ 1999میں ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے لیے ایٹمی دھماکوں کے بعد معاشی پابندیوں کے باوجود اور2013 میں بدترین لوڈ شیڈنگ اور معاشی بحران میں مسلم لیگ(ن)مشکل حالات میں ملک میں استحکام لائی تھی اور اب بھی وہی تجربہ کار ٹیم ملک میں معاشی بحران ختم کر کے معاشی استحکام کے لیے پرعزم ہے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
پاک افغان طورخم بارڈر آج بیسویں روز بھی ہر قسم کی سرگرمیوں کیلئے بند
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر