Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

افغانستان میں پاکستان کے سفارتی عملے کی حفاظت انتہائی اہمیت کی حامل ہے، وزیرخارجہ

Now Reading:

افغانستان میں پاکستان کے سفارتی عملے کی حفاظت انتہائی اہمیت کی حامل ہے، وزیرخارجہ
بلاول بھٹو

وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں پاکستان کے سفارتی عملے کی حفاظت انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی سفارتخانے کابل پر دہشتگرد حملے کے تناظر میں افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو فون کیا ہے۔

اس موقع پر افغان قائم مقام وزیر خارجہ نے پاکستانی ناظم الامور عبید الرحمان نظامانی پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

امیر خان متقی نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پختہ عزم کا اعادہ کیا جبکہ قائم مقام افغان وزیر خارجہ نے سیکیورٹی گارڈ اسرار محمد کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار بھی کیا۔

افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی نے یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ فغان حکومت گھناؤنے حملے کے ذمہ داروں کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لائے گی۔

Advertisement

 اس موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے یکجہتی کے بھرپور اظہار پر عبوری افغان حکومت کا شکریہ ادا کیا جبکہ وزیر خارجہ نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ بھی کیا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ افغانستان میں پاکستان کے سفارتی عملے کی حفاظت انتہائی اہمیت کی حامل ہے، افغان حکومت دہشتگرد عناصر کو پاکستان، افغانستان تعلقات خراب کرنے سے روکے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پاکستان ایسے بزدلانہ دہشتگرد حملوں سے کبھی مرعوب نہیں ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کابلوچستان اورکےپی میں شدیدبارشوں سےجانی ومالی نقصان پراظہارافسوس
ملک میں مقیم غیر ملکی شہریوں کی حفاظت کویقینی بنانےکیلئے پُرعزم ہیں، دفترخارجہ
اسلام آبادکےتجارتی مرکزبلیوایریامیں پٹرول ٹینکرمیں آگ لگ گئی
سپارک کا 10اسٹک والے سگریٹ پیک کی منظوری کے معاملے پر اظہارِ تشویش
اسلام آبادہائیکورٹ کے6ججزکےخط کےمعاملےپراہم پیشرفت
پاکستان مئی میں آئی ایم ایف کےساتھ نئے قرض پروگرام کیلئے پرامیدہے، وزیرخزانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر