Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

تین روزہ عالمی کانفرنس میں ’’موسمیاتی بحران سے مقابلہ‘‘ کا انعقاد

Now Reading:

تین روزہ عالمی کانفرنس میں ’’موسمیاتی بحران سے مقابلہ‘‘ کا انعقاد

کراچی کی نجی یونیورسٹی میں تین روزہ عالمی کانفرنس میں ’’موسمیاتی بحران سے مقابلہ‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔

ممتاز سماجی سائنسدان ڈاکٹر قرة العین بختیاری نے نجی یونیورسٹی میں انسٹی ٹیوٹ آف فیوچراسٹڈیز کے زیراہتمام 3 روزہ عالمی کانفرنس ”موسمیاتی بحران سے مقابلہ “ میں شرکت کی۔

انہوں نے پہلے روز کے سیشن سے خطاب میں کہا کہ انسانیت کی خدمت کرنا ایک بڑا اقدام ہے۔ پاکستا ن کے حالات بہت خراب ہیں اور دنیا بھر کوپاکستان کی مدد کرنا بے حد ضروری ہے اور پوری دنیا میں موسمیاتی انصاف کی ضرورت ہے۔

اپنے خطاب میں انھوں نے تین روزہ عالمی کانفرنس کو منعقد کروانے پریونیورسٹی کے وائس چانسلر وسیم قاضی، ڈین سوشل سائنسز پروفیسر شمس حامد اورسلمان کھٹانی کی کاوشوں کو سراہا۔

ڈاکٹر کرسٹین فائفر پروگرام اسپیشلسٹ فیوچر لٹریسی یونیسکو نے پیرس سے آن لائن خطاب میں کہا کہ فارسائٹ نیٹ ورک کے اندر اپنے موجودہ کام کے بارے میں کچھ بصیرتیں بانٹنا چاہتی ہوں اور یونیسکو کے اقوام متحدہ کے ماحولیاتی نظام کے اندر فیوچرز پر ہنر مندی میں اپنا حصہ ڈالنے کے منصوبے پر بھی کام کررہی ہوں جس میں یو این گلوبل پلس کے ساتھ ایک پروجیکٹ شامل ہے۔

Advertisement

سوشل سائنسز کے ڈین ڈاکٹر شمس حامد نے کہا کہ اس کانفرنس میں ہم پاکستان سے ورلڈ فیوچر ڈے 2022 منا رہے ہیں۔  اس کانفرنس میں چین، امریکہ، برطانیہ، کینیڈا، جرمنی، فرانس، اٹلی،ا سپین، نیدرلینڈ، ناروے،پیرس، سوئٹزرلینڈ، مونٹی نیگرو، فلپائن سے بین الاقوامی تنظیمیں، معروف بین الاقوامی تھنک ٹینکس، سائنسدان، دانشور، ماہرین تعلیم، سماجی کارکنان ، کمیونٹی ورکرزو سوشل ورکرز اور ماہرین بھی آن لائن حصہ لے رہے ہیںجو کہ ایک خوش آئند اقدام ہے اور ہم آگے بھی اس طرح کی کانفرنسز منعقد کرواتے رہیں گے۔

ماہرتعلیم ڈاکٹر امتیاز عارف نے کہا کہ بانی چانسلر اقرا یونیورسٹی حنید لاکھانی کا خواب پورا ہوگیا پاکستان بھر میں اقراءیونیورسٹی کے بے شمار کیمپسز قائم کئے جاچکے ہیں جس میںبڑی تعداد میں نوجوانون طلباءو طالبات تعلیم حاصل کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں بانی چانسلر حنید لاکھانی مرحوم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔ ان کی انسانی خدمات کمال ہیں اور اس یونیورسٹی میں بے شمار نوجوان طلباءو طالبات کے تعداد میں تعلیم حاصل کر کے اپنے بہتر مسقبل کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کابلوچستان اورکےپی میں شدیدبارشوں سےجانی ومالی نقصان پراظہارافسوس
ملک میں مقیم غیر ملکی شہریوں کی حفاظت کویقینی بنانےکیلئے پُرعزم ہیں، دفترخارجہ
اسلام آبادکےتجارتی مرکزبلیوایریامیں پٹرول ٹینکرمیں آگ لگ گئی
سپارک کا 10اسٹک والے سگریٹ پیک کی منظوری کے معاملے پر اظہارِ تشویش
اسلام آبادہائیکورٹ کے6ججزکےخط کےمعاملےپراہم پیشرفت
پاکستان مئی میں آئی ایم ایف کےساتھ نئے قرض پروگرام کیلئے پرامیدہے، وزیرخزانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر