بھارت نے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو ویزے جاری کر دیئے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارت میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والی پاکستانی ٹیم کے 34 کھلاڑیوں اور آفیشلز کو ویزہ جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارت کی مرکزی وزارت داخلہ کے ایک اہلکار نے بتایا ہے کہ پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے منظوری دے دی گئی ہے۔
پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم 5 تا 17 دسمبر تک بھارت میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں حصہ لے گی
واضح رہے کہ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی) نے ایک بیان میں کہا تھا کہ پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو بھارت میں وزارت خارجہ سے کلیئرنس نہیں مل سکی۔
پی بی سی سی نے ایک بیان میں کہا تھا کہ اس افسوسناک واقعے نے پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔
پی بی سی سی نے کہا کہ وہ بھارت کے اس امتیازی عمل کی شدید مذمت کرتا ہے کیونکہ کھیلوں کو علاقائی سیاست سے بالاتر ہونا چاہئے۔
واضح رہے کہ پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم گزشتہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ میں رنراپ تھی۔
بھارتی میڈیا کی اس رپورٹ کے بعد ابھی تک پی بی سی سی کی جانب سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News