Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکی سینٹرل کمانڈ اور امریکی سفارت خانے کی کابل دہشت گردی کی مذمت

Now Reading:

امریکی سینٹرل کمانڈ اور امریکی سفارت خانے کی کابل دہشت گردی کی مذمت

امریکی سینٹرل کمانڈ اور امریکی سفارت خانے نے ایک ہی متن کے تحت کابل دہشت گردی کی مذمت کی ہے۔

جاری کردہ بیان کے مطابق ہم کابل میں پاکستانی مشن پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، جس میں پاکستانی مشن کے سربراہ عبید نظامانی کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم اپنی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کرتے ہیں، ہم حملے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔

کابل میں پاکستانی سفارتی حکام پر فائرنگ

واضح رہے کہ کابل میں پاکستانی سفارتی حکام پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

Advertisement

سفارتی ذرائع کے مطابق افغان دارالحکومت کابل میں  پاکستانی سفارتی حکام پر فائرنگ  کے واقعے میں ایک ایس ایس جی گارڈ زخمی ہوا ہے جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے گارڈ کو سینے میں 3گولیاں لگی ہیں تاہم فائرنگ کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعہ کے روز پاکستانی سفارتخانے میں چھٹی کے باعث رش نہیں تھا۔ فائرنگ اس وقت ہوئی جب پاکستانی ناظم الامور چہل قدمی کر رہے تھے۔

سفارتی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستانی ناظم الامور اور دیگر حکام کو وقتی طور پر پاکستان واپس بلایا جا رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کابلوچستان اورکےپی میں شدیدبارشوں سےجانی ومالی نقصان پراظہارافسوس
ملک میں مقیم غیر ملکی شہریوں کی حفاظت کویقینی بنانےکیلئے پُرعزم ہیں، دفترخارجہ
اسلام آبادکےتجارتی مرکزبلیوایریامیں پٹرول ٹینکرمیں آگ لگ گئی
سپارک کا 10اسٹک والے سگریٹ پیک کی منظوری کے معاملے پر اظہارِ تشویش
اسلام آبادہائیکورٹ کے6ججزکےخط کےمعاملےپراہم پیشرفت
پاکستان مئی میں آئی ایم ایف کےساتھ نئے قرض پروگرام کیلئے پرامیدہے، وزیرخزانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر