ملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ کے خلاف شکست کے بعد پاکستان ورلڈ ٹیسٹ چمپئین شپ کے فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان ورلڈ ٹیسٹ چمپئین شپ فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گیا ہے، انگلینڈ کے خلاف سیریز میں شکست کے بعد اب پاکستان کا فائنل کے لیے کوالیفائی کرنا نا ممکن ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ انگلینڈ کے تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں انگلینڈ نے پاکستان کو راولپنڈی اور ملتان کے ٹیسٹ میں شکست دے کر سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔
پاکستان اگر ملتان ٹیسٹ جیت جاتا تو ورلڈ ٹیسٹ چمپئین کے پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان کو فائدہ ہوتا لیکن بابر الیون نے یہ سنہری موقع ضائع کر دیا۔
پاکستان اور انگلینڈ کے مابین سیریز کا آخری ٹیسٹ کراچی میں کھیلا جائے گا۔
ملتان ٹیسٹ میں شکست کے بعد پاکستان پوائنٹس ٹیبل پر چھٹے نمبر پر آ گیا ہے، اور فائنل کے لیے کوالیفائی کرنا تقریباً ناممکن ہو گیا ہے۔
جبکہ انگلینڈ سیریز میں دو مسلسل فتوحات کے ساتھ 5 ویں نمبر پر آ گیا ہے اور بھارت چوتھے نمبر پر ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News