بھارتی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان کے ایل راہول کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹر کے ایل راہول نے اپنی شادی کے لئے بی سی سی آئی کو چھٹی کی درخواست دی ہے جسے منظور بھی کرلیا گیا ہے۔
دوسری جانب بی سی سی آئی کے عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ بھارتی ٹیم کے نائب کپتان نے کرکٹ سے بریک لینے کا فیصلہ کیاہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں نہیں معلوم راہول شادی کررہے ہیں یا منگنی، بس اتنا معلوم ہے کہ انہوں نے کچھ وقت اپنی فیملی کے ساتھ گزارنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس کے علاوہ اسپورٹس کی معروف ویب سائٹ انسائیڈ اسپورٹس کے مطابق کے ایل راہول اور بالی ووڈ اسٹار سنیل شیٹی کی بیٹی اتھیا شیٹی جنوری 2023 کے پہلے ہفتے میں شادی کرنے جارہے ہیں۔
واضح رہے کہ کے ایل راہول یا اتھیا شیٹی کی جانب سے اب تک شادی کے حوالے سے کوئی واضح بیان سامنے نہیں آیا۔
لیکن کہا جارہا ہے کہ دونوں خاندانوں کی جانب سے شادی کی تیاریاں جاری ہیں اور تقریب میں دوستوں ، رشتے داروں کے ساتھ شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی مختلف شخصیات بھی شرکت کریں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News