سعودی عرب کے فٹ بال کلب النصر سے معاہدے کے بعد کرسٹیانو رونالڈو کی تجوری بھری تو وہیں النصر کلب کی بھی موجیں ہو گئیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلمانوں کی مقدس سرزمین پر اپنے کھیل کا جادو جگانے کے لیے کرسٹیانو رونالڈو النصر ایف سی سے معاہدے کے بعد ایک طرف دنیا کے مہنگے ترین ایتھلیٹ قرار پائے تو دوسری طرف النصر کلب کے انسٹا گرام پیچ پر بھی فالوورز کی تعداد کئی ملین بڑھ گئی۔
غیر ملکی خبروں کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو سے معاہدہ ہونے کے صرف 24 گھنٹے بعد ہی النصر فٹ بال کلب کے انسٹا گرام اکاؤنٹ کو 25 لاکھ سے زائد صارفین نے فالو کر لیا۔
کرسٹیانو رونالڈو اپنے عظیم الشان کیرئیر کے اختتامی راستے پر گامزن ہیں، لیکن 38 سالہ رونالڈو اس عمر میں بھی دنیا کے مہنگے ترین کھلاڑی بن چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : کرسٹیانو رونالڈو نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو الوداع کہہ دیا
سعودی عرب کے النصر فٹ بال کلب سے کرسٹیانو رونالڈو کا معاہدہ ڈھائی سال ہے جس کے لیے انہیں 200 ملین یورو ملیں گے، اگر ہم انہیں پاکستانی روپے میں دیکھیں تو انگلیاں دانتوں میں دبا لیں گے۔
پرتگالی فارورڈ النصر فٹ بال کلب سے سالانہ 48 ارب روپے سے زائد رقم وصول کریں گے، یعنی ماہانہ 4 ارب، ہفتہ وار 1 ارب، روزانہ تقریباً 17.50 کروڑ، فی گھنٹہ 2.50 کروڑ، فی منٹ 4 لاکھ اور فی سیکنڈ کے 7 ہزار روپے رونالڈو کی تجوری میں جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کرسٹیانو رونالڈو کا سعودی فٹ بال کلب سے تاریخی معاہدہ
لیونل میسی نے اپنے ملک ارجنٹائن کے لیے جو خواب دیکھا اسے پورا کرنے میں کامیاب ہوئے لیکن رونالڈو کے دل میں ساری زندگی یہ حسرت باقی رہے گی، لیکن میسی رونالڈو کو ملنے والے خطیر رقم حاصل نہ کرنے پر ساری عمر پچھتائیں گے۔
کرسٹیانو رونالڈو اب عمر کے اس حصے میں ہے کہ وہ کسی بھی وقت کھیل سے راہیں جدا کر سکتا ہے، ورلڈ کپ میں آنسوؤں کے ساتھ رخصتی نے تو رونالڈو کی فٹ بال سے جدا ہونے کی قیاس آرائیوں نے مزید جنم لیا۔
سعودی عرب کے فٹ بال کلب کے ساتھ معاہدے کے بعد کرسٹیانو رونالڈو کے کیرئیر نے نیا جنم لیا ہے جسے ہر کھلاڑی رشک کی نگاہوں سے دیکھ رہا ہے۔
النصر فٹ بال کلب جوائن کرنے سے رونالڈو کی عظمت پر کوئی حرف نہیں آئے گا، وہ بلاشبہ دنیائے فٹ بال کا عظیم کھلاڑی ہے، البتہ النصر میں رونالڈو کی آمد سے سعودی عرب کو فائدہ ضرور ہوا۔
یہ بھی پڑھیں : میرا سفر ابھی ختم نہیں ہوا، کرسٹیانو رونالڈو
رونالڈو کی موجودگی سے سعودی عرب کی فٹ بال پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے اور سعودی کھلاڑی رونالڈو سے بہت کچھ سیکھ پائیں گے۔
یورپ کو فتح کرنے والے کرسٹیانو رونالڈو اب مسلمانوں کی مقدس زمین پر قدم رکھنے والے ہیں یہ احساس ہی بہت خوش گوار ہے۔
رونالڈو کے معاہدے کے بعد یہ خبر بھی آ رہی ہیں کہ دنیا کے دیگر نامور کھلاڑی بھی سعودی لیگ میں جانے کے لیے پر تول رہے ہیں، راموس اور بسکوئٹس کے حوالے سے بھی خبر ہے کہ وہ سعودی فٹ بال لیگ کھیلیں گے۔
اگر راموس اور بسکوئٹس سعودی لیگ میں رونالڈو کے ہمراہ ہوں گے تو یہ ایک دلچسپ نظارہ ہو گا۔
عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو کی طلسماتی شخصیت کے باعث النصر فٹ بال کلب کے فالورز کی تعداد صرف ایک دن میں 8 لاکھ 34 ہزار سے بڑھ کر ملین میں پہنچ گئی ہے۔
النصر فٹ بال کلب کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر فالورز کی غیر معمولی تعداد اس بات کا غماز ہے کہ رونالڈو کے کھیل کے سحر میں مبتلا شائقین اس کا دنیا کے ہر کونے تک پیچھا کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ میں رونالڈو کو بنچ پر بٹھانے کی اصل وجہ سامنے آ گئی
واضح رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر 500 ملین سے زیادہ فالورز ہیں جو دنیا میں ایک ریکارڈ ہے اگر اس کا 10 فی صد بھی النصر فٹ بال کلب کے فالورز بن گئے تو سعودی لیگ بھی بین الاقوامی سطح پر مقبولیت کے جھنڈے گاڑ سکتی ہے۔
سعودی فٹ بال لیگ کی نشریات صرف سعودیہ میں ہوتی ہیں لیکن اب دنیا بھر سے نشریاتی ادارے سعودیہ سے النصر کے میچز کے نشریاتی حقوق خریدنے کے لیے رابطہ کررہے ہیں تاکہ رونالڈو کے میچز یورپ میں دکھائے جاسکیں.
کرسٹیانو رونالڈو کو امریکی فٹ بال کلبز کے علاوہ اس کے اپنے پرانے کلب سے بھی آفرز تھیں لیکن رونالڈو نے سعودی عرب جانا پسند کیا، ان کا یہ اقدام سعودی فٹ بال اور ایشین فٹ بال کے لیے بہتری کا باعث ہو گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News