امریکہ کی ریاست یوٹاہ کے ایک چھوٹے سے قصبے اینوک کے گھر سے 8 افراد کی لاشیں ملی ہیں جن گولی مار کر ہلاک کیا گیا تھا۔
غیر ملکی میڈیا کی خبروں کے مطابق سالٹ لیک سٹی سے 394 کلومیٹر جنوب میں واقع چھوٹے سے قصبے اینوک کے حکام کا کہنا ہے کہ ایک گھر سے 8 افراد کی لاشیں ملی ہیں جو ایک ہی خاندان کے افراد تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی حکام نے بتایا ہے کہ ہلاک شدگان میں 5 بچے بھی شامل ہیں، حکام نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں اور نہ ہی ان ہلاکتوں کی ممکنہ وجہ بتائی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ، شاپنگ مال میں شہریوں پر گولیوں کی برسات، 10 افراد ہلاک
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سالٹ لیک سٹی کے جنوب میں 394 کلومیٹر (245 میل) جنوب میں واقع تقریباً 8 ہزار افراد پر مشتمل ایک چھوٹے سے قصبے انوک میں فلاحی گشت کے دوران ایک گھر سے 8 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ انہیں عوام کے لیے کسی خطرے کا پتہ نہیں چلا۔
اینوک سٹی کے منیجر روب ڈاٹسن نے کہا کہ 8 لاشیں ملنے کی خبر نے کمیونٹی کو خوفزدہ کر دیا ہے۔
روب ڈاٹسن نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ ہم میں سے بہت سے لوگوں نے ان کے ساتھ چرچ، کمیونٹی میں خدمت کی ہے اور ان افراد کے ساتھ اسکول گئے ہیں.
اڈاٹسن نے مزید کہا کہ امریکی حکام نے مزید معلومات جاری کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جیسے ہی یہ دستیاب ہو گی پولیس کی تفتیش آگے بڑھے گی۔
حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے پانچ بچوں نے آئرن کاؤنٹی اسکول ڈسٹرکٹ کے اسکولوں میں تعلیم حاصل کی۔
یوٹاہ کے گورنر اسپینسر کاکس نے بدھ کی رات ایک ٹوئٹ میں تعزیت پیش کی۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
