Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کاروائیاں جاری ، متعد دوکانیں سیل اور جرمانےعائد

Now Reading:

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کاروائیاں جاری ، متعد دوکانیں سیل اور جرمانےعائد

صوبہ پنجاب میں شہریوں کو صحت بخش خوراک کی فراہمی کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں جاری ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیموں کی جانب سے راولپنڈی میں ڈیری شاپس، میرج ہالز اور پکوان سنٹرز کی چیکنگ کی جارہی ہے جس میں معائنے کے دوران کثیر تعداد میں ملاوٹی دودھ سمیت مضرِ صحت جعلی مصالحہ جات کو موقع پر ہی تلف کر دیا گیا ہے۔

ملاوٹی دودھ کی فروخت پر 4 ڈیری ملک شاپس پر بھاری جرمانے عائد 

ڈی جی فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض نے بتایا کہ راول ٹاؤن 1 میں چیکنگ کے دوران حفظان صحت کے انتہائی ناقص انتظامات پائے جانے کی بنیاد پر 2 میرج ہالز کےخلاف ایکشن لیا گیا ہے اور کہوٹہ میں ملاوٹی دودھ کی فروخت پر 4 ڈیری ملک شاپس پر بھاری جرمانے عائد کئے گئے ہیں ۔

علاوہ ازیں روالپنڈی میں معمولی نقائص پر37 فوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹسز بھی جاری کیے گئے ہیں ۔

Advertisement

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ مضرِ صحت خوراک فروخت کرنے والوں کےخلاف سخت ایکشن لیاجارہا ہے اورعوام کی صحت سے کھیلنے والے عناصر کو کسی صورت بھی کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔

ملتان میں پان شاپس، بیکریز، میرج ہالز سمیت کئی فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ

ملتان مین بھی چیکنگ کے دوران 355 ساشے ممنوعہ گٹکا، 30 لٹر ایکسپائرڈ مشروبات اور8 کلو ممنوعہ چائنہ نمک تلف کردیا گیا ہے۔

ملتان کے نواں شہر میں ہوٹل کو کھانوں میں کھلے مصالحہ جات کی ملاوٹ اورواشنگ ایریا میں بدبودار پانی جمع ہونے پر بھاری جرمانے عائد کردئیے گئے ہیں۔

علاوہ ازیں خوراک میں کھلے اجزاء کی ملاوٹ اور گندے برتنوں میں اسٹوریج پر 4  بیکریز پر بھی ہزاروں روپے کا جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔

گٹکے کا استعمال منہ کے کینسر کا باعث بنتا ہے، مدثر ریاض 

Advertisement

پنجاب فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض نے بتایا کہ ملتان میں واقع وہاڑی روڈ، المدینہ کالونی، گلشن اقبال کالونی اور مین روڈ قاسم بیلہ میں موجود تمام بیکریوں کو چیک کیا  جا چکا ہے، تاہم کرم پور کی 2 پان اینڈ ڈرنک کارنرز کو گٹکا بیچنے پر بھاری جرمانے عائد کردیا گئا جبکہ خانیوال کے علاقے جہانیاں میں میرج ہال کو کھانوں میں چائنہ نمک کی ملاوٹ کرنے پر 20 ہزار روپے تک کا جرمانہ عائد کردیا گیا ہے ۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایرانی صدر کی روانگی کے بعد کراچی کی بند سڑکیں کھول دی گئیں
ایرانی صدر کا دورہ پاکستان مکمل؛ واپس ایران روانہ
وزیراعظم شہباز شریف سے چین کے اعلیٰ سطح کے وفد کی ملاقات
سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
گورنرسندھ نےایرانی صدرابراہیم رئیسی کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی
سودی نظام کے خاتمے کا مرحلہ وار سلسلہ جاری ہے، وزیرخزانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر