Advertisement

کورونا کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے، ڈبلیو ایچ او

عالمی سطح پر تین سال تک جان لیوا مرض کورونا کی پیش قدمی میں کمی کے باوجود ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔

عرب میڈیا کی خبر کے مطابق آج اقوام متحدہ کے ادارہ برائے صحت کی ہنگامی کمیٹی برائے بحران کی 14 ویں اجلاس میں ڈبلیو ایچ او سربراہ نے کہا کہ کورونا کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس اذانوم گیبریئسس نے اجلاس میں کمیٹی کی طرف سے پیش کردہ مشورے سے مکمل اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ ڈبلیو ایچ او عالمی سطح پر صحت عامہ کی ہنگامی صورتحال پر نظر رکھی جائے گی۔

اجلاس سے قبل بھی ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے کہا تھا کہ وبائی مرض کا ہنگامی مرحلہ ختم نہیں ہوا، اموات کی بڑھتی ہوئی تعداد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اور متنبہ کیا کہ بحران کے بارے میں عالمی ردعمل سست روی کا شکار ہو گیا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس اذانوم گیبریئسس نے اجلاس میں بتایا کہ جیسے ہی ہم وبائی مرض کے چوتھے سال میں داخل ہو رہے ہیں، ہم یقیناً ایک سال پہلے کے مقابلے میں اب بہت بہتر پوزیشن میں ہیں، جب اومیکرون لہر کے باعث ہر ہفتے ڈبلیو ایچ او کو 70 ہزار اموات کی اطلاع مل رہی تھی۔

ٹیڈروس اذانوم گیبریئسس نے کہا کہ اکتوبر میں ہفتہ وار اموات کی شرح 10 ہزار سے نیچے آگئی تھی لیکن دسمبر کے آغاز سے یہ دوبارہ بڑھ رہی ہے اور چین میں پابندیوں میں خاتمے کے بعد سے کورونا اموات میں اضافہ ہوا ہے۔

ٹیڈروس اذانوم گیبریئسس  نے کہا کہ کورونا کی ہفتہ وار اموات کی اطلاعات کے مطابق جنوری میں دنیا بھر سے 40 ہزار اموات کی رپورٹ ملی ہے جن میں نصف سے زیادہ چین میں ہوئی ہیں جہاں حقیقی تعداد اس سے زیادہ ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ عالمی سطح پر، ڈبلیو ایچ او کو کورونا کے 752 ملین سے زیادہ تصدیق شدہ کیسز کی اطلاع دی گئی ہے، جن میں 6.8 ملین سے زیادہ اموات بھی شامل ہیں، حالانکہ اقوام متحدہ کی صحت ایجنسی ہمیشہ اس بات پر زور دیتی ہے کہ حقیقی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
امریکی سینیٹ نے 100 سے زائد ممالک پر ٹرمپ کے عالمی ٹیکسز ختم کرنے کا بل منظور کرلیا
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
امریکا: نیویارک سٹی میں ریکارڈ بارش سیلابی صورتحال، دو افراد ہلاک
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد
بھارت پینترے بازی سے باز نہ آیا ، افغانستان کو دریا پر ڈیم کی تعمیر کا نیا جھانسہ
جنسی اسکینڈل پر کارروائی ، برطانوی شہرادہ اینڈریو شاہی لقب سے محروم ، محل چھوڑنے کا حکم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version