Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی پی ایل کے سابق چیف للت مودی کورونا میں مبتلا، اسپتال منتقل

Now Reading:

آئی پی ایل کے سابق چیف للت مودی کورونا میں مبتلا، اسپتال منتقل

انڈین پریمئیر لیگ کے سابق چیف للت مودی کورونا میں مبتلا ہو چکے ہیں اور انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آئی پی ایل کے سابق چیف للت مودی کورونا مرض میں مبتلا ہو گئے ہیں، انہیں اسپتال میں آکسیجن دی جا رہی ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ سابق چیف گزشتہ دو ہفتوں کے دوران دو مرتبہ کورونا کا شکار ہوئے، اور سانس لینے میں تکلیف کی وجہ سے انہیں اسپتال میں آکسیجن دی جا رہی ہے۔

آئی پی ایل کے سابق چیف نے بھی اس کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے سوشل میڈیا کے اکاؤنٹ پر کہاکہ  وہ دو ہفتوں میں دو بار کورونا  سے متاثر ہوئے اور انہیں “گہرا نمونیا” ہے جس کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

Advertisement

للت مودی نے کہا کہ لندن میں میرے دو ڈاکٹرز اور میرے سپر اسٹار بیٹے نے میرا بہت خیال رکھا۔

للت مودی میکسیکو میں تھے جہاں ان کا کورونا ٹیسٹ دو مرتبہ مثبت آیا، جس کے بعد ایک ایئر ایمبولینس کے ذریعے انہیں لندن کے اسپتال منتقل کیا گیا۔

Advertisement

واضح رہے کہ بھارت ان ممالک میں شامل ہے جہاں کورونا نے دوسری اور تیسری لہر کے دوران لاکھوں افراد کو موت کی وادی میں پہنچا دیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
بابر کی فارم میں شاندار واپسی ، مداحوں نے خوب لطف اٹھایا، آؤٹ ہوتے ہی اسٹیڈیم خالی ہو گیا
پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے کر سیریز نام کر لی
سوشل میڈیا پر وائرل سعودی عرب کا ’اسکائی اسٹیڈیم‘ اے آئی کی کارستانی نکلا
سابق بھارتی کرکٹر اظہرالدین ریاستی حکومت میں پہلے مسلم وزیر بن گئے
مستقل تنقید کا شکار بابر اعظم نے ناقابل یقین کارنامہ سرانجام دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر