Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

جنوبی افریقہ، سالگرہ کا دن منانے والوں پر گولیوں کی بارش، 8 افراد ہلاک

Now Reading:

جنوبی افریقہ، سالگرہ کا دن منانے والوں پر گولیوں کی بارش، 8 افراد ہلاک

جنوبی افریقہ میں سالگرہ کی ایک تقریب اس وقت ماتم میں بدل گئی جب مسلح افراد کی فائرنگ سے 8 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق جنوبی افریقہ کے جنوبی بندرگاہی شہر گکبرہا میں سالگرہ کی تقریب کے دوران مسلح افراد کی فائرنگ سے 8 افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے جنوبی افریقہ کی ایک بستی میں سالگرہ منا رہے لوگوں کے ایک گروپ پر فائرنگ کر دی، جس میں آٹھ افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔

پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گھر کا مالک اپنی سالگرہ کا جشن منا رہا تھا جس میں مہمان بھی شریک تھے کہ اچانک دو نامعلوم مسلح افراد صحن میں میں داخل ہوئے اور مہمانوں پر فائرنگ شروع کر دی۔

Advertisement

پولیس نے بتایا کہ نامعلوم حملہ آوروں نے “مہمانوں پر غیر متوقع طور پر گولی چلائی، پولیس کے مطابق آٹھ افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ تین دیگر اب بھی ہسپتال میں اپنی جان کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

پولیس کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ مرنے والوں میں گھر کا مالک بھی شامل ہے۔

Advertisement

حملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ میں فائرنگ کے واقعات عام ہیں، جہاں دنیا میں قتل کی شرح سب سے زیادہ ہے، جو کہ گینگ تشدد اور شراب نوشی کے باعث ہوا کرتی ہے۔

جنوبی افریقہ نے گزشتہ سال جوہانسبرگ اور مشرقی شہر پیٹرمارٹزبرگ میں محنت کش طبقے کے مضافات میں الگ الگ شراب خانوں میں فائرنگ کا سلسلہ دیکھا جس میں تقریباً دو درجن افراد ہلاک ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسرائیلی فوج کا حزب اللہ کے 40 ٹھکانوں پر حملے کا دعویٰ
غزہ پر امریکی یونیورسٹیز میں احتجاج کے دوران بڑے پیمانے پر گرفتاریاں
اردو زبان کے ممتاز شاعر رخسار ناظم آبادی نم آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک
دنیا بھر میں کل گلابی چاند کا نظارہ دیکھنے کو ملے گا
براعظم ایشیا، گلوبل وارمنگ کا سب سے زیادہ شکار ہونے والا خطہ
افغانستان کی تباہ کن معیشت سے متعلق نئی معلومات منظرعام پر آگئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر