
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا معاملہ؛ وفاق کی استدعا پرسماعت پیر تک ملتوی
وفاقی دارالحکومت کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق انٹرا کورٹ اپیلوں میں وفاق کی استدعا پر سماعت ملتوی کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سماعت کے دوران وفاق کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کرتے ہوئے بتایاگیا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان سپریم کورٹ میں مصروف ہیں۔
چیف جسٹس نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں پھر تیاریاں شروع کردیں؟ جس پر ڈی جی لاء الیکشن کمیشن نے کہاکہ اسلام آباد کی تینوں نشستوں پر ضمنی انتخابات ہورہے ہیں۔
چیف جسٹس نے کہاکہ یہ تو آپ نے کہا تھا کہ سات آٹھ دن میں کراسکتے ہیں، تیاری بھی ہے اس طرح تو اسلام آباد میں پورا جنرل الیکشن ہورہا ہے۔
ڈی جی لا نے بتایا کہ بلدیاتی انتخابات کیلئے ڈی آر او اس ضمنی انتخابات کیلئے بھی آر او ہیں۔
پی ٹی آئی وکیل سردار تیمور اسلم نے کہاکہ سمجھ نہیں آرہی کہ الیکشن کمیشن کیوں تاخیر چاہ رہا ہے، الیکشن کمیشن کی تیاری مکمل ہے، صرف بلک ہی اوپن کرنا ہے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت کو اسسٹ کریں کہ الیکشن کمیشن کو ڈائریکشن دی جاسکتی ہے؟ میرے خیال میں تو الیکشن کمیشن کو ڈائریکشن دی جاسکتی ہے، مردم شماری کے بعد حلقہ بندیاں اور سیٹوں کی ایڈجسٹمنٹ سمجھ آتی ہے،ایک بار ایڈجسٹمنٹ ہونے کے بعد دوبارہ حلقہ بندیوں کی سمجھ نہیں آتی۔
پی ٹی آئی وکیل نے کہاکہ ایڈمنسٹریٹر ایم سی آئی کا اختیار نہیں کہ وہ یونین کونسلز کی تعداد بڑھانے کیلئے کہے، وکیل جماعت اسلامی نے کہاکہ ایڈمنسٹریٹر ایم سی آئی اس معاملے میں بینفشری ہیں۔
چیف جسٹس نے کہاکہ بنیادی مسئلہ وفاقی حکومت کا ہے الیکشن کمیشن کا نہیں، یہ ایک اہم ایشو ہے، کل کیلئے سماعت رکھ دیتے ہیں۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل مموراقبال دوگل نے کہاکہ ہوسکتا ہے تو آئندہ ہفتے تک کیلئے ملتوی کردیں جس پر چیف جسٹس نے کہاکہ سپریم کورٹ سے چیک کرکے بتادیں کہ وہاں کیس کب تک ملتوی ہوتا ہے اگر وہاں کل سماعت نہیں ہوتی تو کل یہاں سماعت کریں گے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سماعت ملتوی کردی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News