Advertisement

پی ایس ایل ایک بڑا برانڈ ہے، بولنگ کوچ عمر گل

پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولنگ کوچ عمر گل نے کہا ہے کہ پی ایس ایل ایک بڑا برانڈ ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ سیزن 8 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولنگ کوچ کوچ عمر گل کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل دنیا کا بہترین اور بڑا برانڈ ہے۔

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر اور بولنگ کوچ عمر گل نے نسیم شاہ کی بولنگ کے حوالے سے کہا کہ وہ دن بدن اچھا پرفارم کر رہا ہے، اور خاص طور پر یارکرز پر نسیم شاہ محنت کر رہا ہے، وائٹ بال کرکٹ میں نسیم شاہ ایک بہترین بولر ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولنگ کوچ کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے گزشتہ سیزن ہماری ٹیم اچھا پرفارم نہیں کر سکی لیکن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ماضی میں لیگ کے ٹاپ فور میں رہے ہیں۔

بولنگ کوچ عمر گل کے مطابق کھلاڑیوں کو جب تک مواقع نہیں ملیں گے تو وہ کیسے آگے بڑھے گا، ہماری فرنچائز نے نسیم شاہ کو سپورٹ کی اور اسے آگے تک بڑھایا ہے۔

عمر گل نے اپنے بولنگ تجربے کی مناسبت سے کہا کہ بولرز کو اپنی اسٹرینتھ کا علم ہونا چاہیئے، اور ڈیو فیکٹر کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف پلانز پر کام کر رہے ہیں۔

Advertisement

عمر گل نے مزید کہا کہ محمد حسنین سے بولنگ پر کافی بات چیت ہوئی ہے، حسنین کو اپنے فوکس پر کافی کام کرنا ہے، اس کے پاس رفتار ہے مگر ابھی وہ شرماتا ہے، لیکن جس طرح کی پیس اس کے پاس ہے وہ تباہ کن بن سکتے ہیں۔

Advertisement

بولنگ کوچ عمر گل کا کہنا تھا کہ میں کبھی یہ نہیں کہوں گا کہ بولر کی پرفارمنس پر کوچ کو کریڈٹ دیا جائے.

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
بابر کی فارم میں شاندار واپسی ، مداحوں نے خوب لطف اٹھایا، آؤٹ ہوتے ہی اسٹیڈیم خالی ہو گیا
پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے کر سیریز نام کر لی
سوشل میڈیا پر وائرل سعودی عرب کا ’اسکائی اسٹیڈیم‘ اے آئی کی کارستانی نکلا
سابق بھارتی کرکٹر اظہرالدین ریاستی حکومت میں پہلے مسلم وزیر بن گئے
مستقل تنقید کا شکار بابر اعظم نے ناقابل یقین کارنامہ سرانجام دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version