Advertisement

دشمنوں کے سامنے بزدلی دکھانے پر 7 فوجیوں کو سزائے موت

ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو کی ایک عدالت نے 7 فوجیوں کو دشمن کے سامنے بزدلی دکھانے پر سزائے موت کا حکم دے دیا ہے۔

ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو کے مشرق میں ایک عدالت نے سات فوجیوں کو دشمن کے سامنے بزدلی اور قتل کے جرم میں موت کی سزا سنائی ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق کانگو میں ایم 23 باغیوں کے خلاف سیک نامی قصبے میں ہونے والی لڑائی کے دوران فوجیوں نے ہتھیار پھینک کر فرار ہو گئے تھے.

عدالت کے فیصلے کے مطابق ان فوجیوں کی بزدلی کی وجہ سے ایم 23 کے باغیوں نے دو افراد کا قتل بھی کیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ نومبر میں بھی تین دیگر فوجیوں کو بزدلی کا مرتکب قرار دے کر موت کی سزا سنائی گئی تھی، لیکن ڈی آر کانگو میں موت کی سزاؤں کو عمر قید میں تبدیل کر دیا جاتا ہے.

معدنیات سے مالا مال کانگو کے شمالی کیوو صوبے میں ایم 23 باغیوں کے خلاف لڑائی شدت اختیار کر گئی ہے۔

Advertisement

گزشتہ ہفتے کانگو کا دورہ کرنے پر پوپ فرانسس کی طرف سے تنازعات کو ختم کرنے کی پرجوش اپیل کے باوجود باغیوں نے دسیوں ہزار افراد کو اپنے گھروں سے نکال دیا ہے۔

یاد رہے کہ ڈیموکریٹک ری پبلک آف کانگو 1960 کی دہائی میں اپنی آزادی کے بعد سے تنازعات کا شکار ہے جہاں قبائلوں کے درمیان معدنی دولت پر تسلط اور نسلی دشمنی میں خونریز تصادم عام ہیں۔

شمالی کیوو میں ایم 23 نامی باغیوں کو بڑے بڑے علاقوں پر قبضہ کرنے سے روکنے میں ناکامی پر اقوام متحدہ اور مشرقی افریقی علاقائی قوت کے خلاف عوامی غصہ پایا جاتا ہے۔

ڈی آر کانگو کی حکومت، امریکہ اور اقوام متحدہ کے ماہرین پڑوسی ملک روانڈا پر باغیوں کی پشت پناہی کا الزام لگاتے ہیں، جبکہ روانڈا اس دعوے کی تردید کرتا ہے۔

روانڈا خود گزشتہ کئی سالوں سے ہوتو باغیوں کو غیر مسلح کرنے میں ناکام ہونے پر کانگو کے حکام پر تنقید کرتا رہا ہے.

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
امریکا میں بڑی دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، داعش سے وابستہ 4 افراد گرفتار
امریکی سینیٹ نے 100 سے زائد ممالک پر ٹرمپ کے عالمی ٹیکسز ختم کرنے کا بل منظور کرلیا
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
امریکا: نیویارک سٹی میں ریکارڈ بارش سیلابی صورتحال، دو افراد ہلاک
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد
بھارت پینترے بازی سے باز نہ آیا ، افغانستان کو دریا پر ڈیم کی تعمیر کا نیا جھانسہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version