چینی سائنسدانوں نے سائنس کی دنیا میں تہلکہ مچاتے ہوئے کلوننگ کے ذریعے 18 ٹن دودھ دینے والی ’سپر گائے‘ تیار کر لی ہے۔
چینی اخبار کے مطابق چینی ماہرین حیاتیات نے پہلی بار بڑی مقدار میں دودھ پیدا کرنے کرنے والی ہولسٹین گائے کی کلوننگ کی ہے جو سالانہ 18 ٹن دودھ پیدا کر سکتی ہے۔
اخبار ’گلوبل ٹائمز‘ کے مطابق چین کی نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی آف ایگریکلچر اینڈ فاریسٹری کے سائنسدانوں نے جانور کے کان کے ٹشو کا استعمال کرتے ہوئے سومیٹک سیل نیوکلیئر ٹرانسفر کے ذریعے تین بچھڑوں کی کلوننگ کی۔
اخبار کے مطابق ریسرچ ٹیم کے لیڈر جن یاپنگ نے کہا کہ چین میں مویشیوں کی بحالی کے لیے یہ تجربہ بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ چین میں 70 فیصد گائیں بیرون ملک سے خریدی جاتی ہیں۔
ماہر حیاتیات جن یاپنگ نے مزید کہا کہ ہم دو سے تین سال کے عرصے میں 1,000 سے زیادہ سپر گائے پیدا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، جو بیرون ملک سے جانوروں کی سپلائی پر چین کے انحصار کو حل کرنے کے لیے ایک مضبوط بنیاد ثابت ہوں گے.
بتایا جاتا ہے کہ چینی سائنسدانوں نے حالیہ برسوں میں خاص طور پر خنزیر، گھوڑے، بلیوں، کتوں اور دیگر جانوروں کی کلوننگ کے متعدد کامیاب تجربات کیے ہیں۔
نارتھ ویسٹ اے اینڈ ایف یونیورسٹی کی طرف سے ایک پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ کلوننگ کے ذریعے پیدا ہونے والے پہلے بچھڑے کا وزن 56.7 کلو گرام ہے اور پیدائش کے وقت اس کا قد 76 سینٹی میٹر اور 113 سینٹی میٹر لمبا تھا، اور اس نے اپنے کلون کیے گئے ہدف کے عین مطابق شکل اور جلد کا نمونہ حاصل کیا.
چینی حیاتیاتی سائنسدانوں نے کلوننگ کے ذریعے تین بچھڑے تیار کئے ہیں جو چین کے مختلف فارموں میں اٹھائے گئے کلون شدہ اہداف سے آیا تھا۔ یہ سپر گائے ہیں جو ایک سال میں 18 ٹن اور زندگی بھر میں 100 ٹن سے زیادہ دودھ دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : چین، شمالی شہر موہے میں سرد ترین درجہ حرارت نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے
چین کے پاس بولسٹین فریزیئن کی مشہور اور اعلیٰ نسل کی تقریباً 6.6 ملین گائے ہیں، جو گزشتہ برسوں میں درآمد کی گئیں تھیں۔
کچھ ممالک نے چین کو ہولسٹین فریزئین مویشیوں کی فروخت پر پابندی عائد کر دی ہے، لیکن چند ممالک ایسے ہیں جو چین کو ایسی گائے فروخت کرتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ چین تیزی سے اپنے ہولسٹین فریزین مویشیوں کے ریوڑ کو بڑھا رہا ہے جس کے ساتھ ڈیری مصنوعات کی مانگ میں مسلسل بہتری آرہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News