پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ ضمنی الیکشن میں ثابت ہو گیا عوام عمران خان کیساتھ ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے ایک بیان میں کہا کہ ہم نے خوف کے بت توڑ دیئےہیں، پاکستان میں سچ بولنا جرم بن گیا ہے، لوگوں نے فیصلہ کیا وہ عمران خان کیساتھ کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جام پور سے محسن لغاری واضح اکثریت سے جیتے ہیں، ضمنی الیکشن میں ثابت ہو گیا عوام عمران خان کیساتھ ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کا گزارا مشکل ہو گیا ہے، آج جیل بھرو تحریک کا چھٹا روز ہے، گرفتار کارکنان کو سلام پیش کرتےہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News