بول نیوز کے بیورو چیف صدیق جان کا کہنا ہے کہ جب سے مجھے گرفتار کیا گیا ہے تب سے اب تک کچھ کھانے کو نہیں دیا اور نہ ہی پانی پلایا گیا۔
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بول نیوزکے بیوروچیف صدیق جان کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کردیا۔
اسلام آباد پولیس نے صدیق جان کی گرفتاری 17 گھنٹے بعد ظاہرکی جب کہ تفتیشی افسرنے 10 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی اور موقف اپنایا کہ صدیق جان نے پولیس اہلکارکو آفیشل کام سے روکا۔
صدیق جان نے عدالت کوبتایا پولیس والا شیلنگ سے گر گیا تھا ، اسے کھانسی آئی ہم نے ریسکیو کیا۔ ہماری طرف سے کہا گیا شیلنگ واپس ہماری طرف آئے گی اس طرف نہ کرو، جب گرفتار کیا گیا تب سے اب تک کچھ کھانے کو نہیں دیا نہ پانی پلایاگیا۔
واضح رہے کہ صدیق جان کی پیشی کے موقع پرپولیس نے چہرے پر کپڑا ڈالنے کی کوشش کی تاہم صحافیوں نے بغیرکپڑا ڈالے پیش کرنے کا مطالبہ کردیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News