Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پُرانی بندوقیں چل گئیں، شاہد آفریدی کی ایشیا لائنز نے لیجنڈز لیگ جیت لی

Now Reading:

پُرانی بندوقیں چل گئیں، شاہد آفریدی کی ایشیا لائنز نے لیجنڈز لیگ جیت لی

قطر میں ہونے والی لیجنڈز لیگ 2023 میں شاہد آفریدی کی ایشیا لائنز نے فائنل میں ورلڈ جائنٹس کو شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق دوحا میں لیجنڈز لیگ 2023 کے فائنل میں شاہد آفریدی کی قیادت میں ایشیا لائنز نے ورلڈ جائنٹس کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل اپنے نام کر لیا۔

دوحا کے ویسٹ اینڈ پارک انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے فائنل میں ورلڈ جائنٹس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

ورلڈ جائنٹس کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں 147 رنز بنا سکی۔

Advertisement

ورلڈ جائنٹس کے اوپنر لینڈ سیمنز 17 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے، ورلڈ جائنٹس کے کپتان شین واٹسن کوئی رن بنائے بنا پویلین واپس لوٹ گئے۔

Advertisement

ورلڈ جائنٹس کے جیک کیلس اور روز ٹیلر نے ٹیم کو سنبھالا، اور 92 رنز کی ساجھے داری دکھائی، روز ٹیلر نے 32 رنز بنائے، جبکہ جیک کیلس نے 78 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔

ایشیا لائنز کے عبدالرزاق نے 2 اور تھشارا پریرا نے 1 وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں ایشیا لائنز کے اوپنرز مضبوط اوپننگ اسٹینڈ فراہم کر کے جیت کی بنیاد رکھی۔

تلکا رتنے دلشان اور اپل تھرنگا کے درمیان 115 رنز کی پارٹنر شپ ہوئی، دلشان نے 58 اور تھرنگا نے 57 رنز بنائے۔

محمد حفیظ اور مصباح الحق 9،9 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے، ایشیا لائنز نے فائنل 7 وکٹوں سے جیت لیا۔

ورلڈ جائنٹس کے بریٹ لی، سمیت پٹیل اور مونٹی پنیسر نے ایک ، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
قومی کرکٹ ٹیم مینجمنٹ کی ایک بار پھر بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی کی خواہش
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے ریٹائرمنٹ واپس نہیں لوں گا، سنیل نارائن
بد قسمتی ہے ہماری حکومت کھلاڑیوں کو سپورٹ نہیں کرتی، بھارتی حریف کو شکست دینے والے شاہ زیب کا شکوہ
خیبر پختونخوا، محکمہ کھیل کے افسران کے تبادلے اور تعیناتی
بھارتی نوجوان نے شطرنج کے عالمی چمپئن چینی کھلاڑی کو چیلنج کر دیا
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست کی وجہ بتادی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر