پاکستان کے زخمی فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کی پاکستان اے ٹیم میں واپسی ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اے ٹیم جسے پاکستان شاہینز کا بھی نام دیا گیا ہے کے آئندہ دورہ زمبابوے کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس میں شاہنواز دھانی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : شاہنواز دھانی کی سابق بھارتی کپتان ایم ایس دھونی کو سالگرہ پر مبارکباد
شاہنواز دھانی انگلی میں چوٹ کی وجہ سے پی ایس ایل میں حصہ نہ لے سکے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے دورہ زمبابوے کے لیے پاکستان اے ٹیم کے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کی قیادت عمران بٹ کریں گے۔
پاکستان اے کے اسکواڈ میں حسین طلعت کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ وکٹ کیپر روحیل نذیر وکٹ کیپنگ کے فرائض انجام دیں گے۔
اسکواڈ میں سابق انڈر 19 کپتان قاسم اکرم کو بھی منتخب کیا گیا ہے، قاسم اکرم کے لیے پرفارمنس دینے کا سنہرا موقع ہے کہ وہ سلیکٹرز کو مطمئن کر سکیں کیونکہ پی ایس ایل 8 میں ان کی کارکردگی مایوس کن رہی تھی۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز، شاہنواز دھانی کا ڈیبیو میچ
پاکستان اے کے اسکواڈ میں ٹورنگ پارٹی کے طور پر میر حمزہ کو بھی شامل کیا گیا جو انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچز میں ٹیم کا حصہ تھے۔
پشاور زلمی کے نوجوان بلے باز حسیب اللہ خان بھی پاکستان شاہینز کا حصہ ہیں، وہ پی ایس ایل 8 میں پشاور زلمی کی ٹیم کا حصہ تھے۔
پاکستان اے سائیڈ دورہ زمبابوے میں 2 چار روزہ میچز اور 6 ایک روزہ میچز کھیلے گی جو 3 مئی سے شروع ہوں گے۔
پاکستان اے اسکواڈ مندرجہ ذیل کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔
عمران بٹ (کپتان)، حسین طلعت (نائب کپتان)، عامر جمال، عبدالواحد بنگلزئی، حسیب اللہ، کامران غلام، مہران ممتاز، میر حمزہ، محمد ہریرہ، مبصر خان، محمد عمر، عمیر بن یوسف، قاسم اکرم روحیل نذیر (وکٹ کیپر)، صاحبزادہ فرحان، شاہنواز دھانی
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News