Advertisement

چینی صدر کے الوداع ہوتے ہی روس نے بندوقیں تان لیں

روس نے چینی صدر کا روس سے روانگی کے فوراً بعد یوکرین کے علاقے میں میزائل حملہ کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق روس نے یوکرین پر میزائل اور ڈرون سے حملہ کر دیا ہے، یہ حملہ چین کے صدر شی جن پنگ کی ماسکو سے اپنے ملک روانگی کے تھوڑی دیر بعد ہوا۔

خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا کہ روس نے یوکوین کے شہر زیپورف زیا میں دو ملحقہ بلند رہائشی عمارتوں پر میزائل سے حملہ کیا، حملے کے بعد عمارتوں میں آگ لگ گئی۔

یوکرین کے ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ فائر فائٹرز نے عمارتوں میں لگنے والی آگ کو بجھا دیا ہے، اور اس حملے میں 1 شخص ہلاک اور 33 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ روس نے رہائشی علاقوں پر حملہ کیا ہے جہاں عام لوگ اور بچے رہتے ہیں، ان پر گولیاں چلائی جا رہی ہیں۔

صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ سیکیورٹی کیمرے کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک عمارت دن کی روشنی میں پھٹ رہی ہے۔

Advertisement

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ دنیا کو روسی دہشت گردی کو تیزی سے شکست دینے اور جانوں کی حفاظت کے لیے زیادہ اتحاد اور عزم کی ضرورت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
امریکا میں بڑی دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، داعش سے وابستہ 4 افراد گرفتار
امریکی سینیٹ نے 100 سے زائد ممالک پر ٹرمپ کے عالمی ٹیکسز ختم کرنے کا بل منظور کرلیا
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
امریکا: نیویارک سٹی میں ریکارڈ بارش سیلابی صورتحال، دو افراد ہلاک
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد
بھارت پینترے بازی سے باز نہ آیا ، افغانستان کو دریا پر ڈیم کی تعمیر کا نیا جھانسہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version